اعلی تعلیم کی بے قدری۔

کاظمی بابا

محفلین
اتر پردیش میں اعلی تعلیم یافتہ لوگ چپراسی کی نوکری مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
دنیا بھر کا میڈیا روایتی بھونڈے انداز میں اس صورتحال کا مضحکہ اڑا رہا ہے۔
حالانکہ یہ بہت گھمبیر صورتحال ہے جو در اصل پوری دنیا کو درپیش ہے۔

کیا یہ اعلی تعلیم کی بے قدری نہیں ؟
قصور کس کا ہے ؟
حکومت کا، تدریسی اداروں کا یا قومی منصوبہ سازوں کا ؟

http://www.hindustantimes.com/india...tes-doctorates-included/article1-1390834.aspx
 

کاظمی بابا

محفلین
عصر حاضر میں ایک طرف تعلیم کا معیار بلند ہوا ہے تو دوسری طرف صنعتی ٹیکنالوجی بھی بام عروج کو پہنچ رہی ہے۔
اعلی تعلیم اور تربیت سے لیس افرادی قوت پیدا ہورہی تو جہاز اور کار بنانے سے پانی اور ریت پیک کرنے تک خودکار مشینیں اور روبوٹ مستعمل ہو رہے ہیں۔

یہ ایک انتہائی گمبھیر صورت حال ہے۔

دنیا کے ہر ملک میں کارپوریٹ سیکٹر کم سے کم افرادی قوت کے استعمال کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور حکومتیں بھی کارپوریشنوں کے زیر اثر آتی جا رہی ہیں جس سے افرادی قوت کو بے کاری کا سامنا ہے۔

آج اگر بھارت میں یہ صورت حال سامنے آئی ہے تو کل کو یہ کسی بھی دوسرے ملک میں سامنے آسکتی ہے کیونکہ حالات ہر جگہ لگ بھگ یکساں ہی ہیں۔

تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کو اگر معاشرے میں تعمیری کردار کے مواقع نہ دئے گئے تو وقت، حالات اور فرسٹریشن انہیں گمراہ بھی کر سکتے ہے۔
 

آصف اثر

معطل
اگر پی ایچ ڈی محض ٹائم پاس کیلئے کی ہے تو پھر تو واقعی کوئی فائدہ نہیں :)
زیک فاتح سید ذیشان
عجیب بات ہے عارف۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرکے کسی مناسب عہدے تک کااہل نہ ہوسکے؟
یہ مسئلہ تعلیم نہیں دو وجوہات کے سبب ہوسکتا۔ 1: راہنمائی کا نہ ہونا 2۔ نظام کا ظالمانہ یا جانبدارانہ ہونا یعنی ایک خاص طبقے کو نشانہ بنا کر اسے آگے نہ آنے دینا جیسا کہ پاکستان اور بھارت میں معمول ہے۔
 
Top