تعارف افریقہ سے جنید اختر کا سلام

جنید اختر

محفلین
السلام علیکم دوستوں ۔۔۔

میرا نام جنید اختر ہے۔۔عمر 31سال ۔۔تعلیم انٹر پاس۔میرا تعلق کراچی کے پرانے علاقے کھارادرسے ہے۔۔۔میمن ہوں۔۔ پچھلے تقریباِ گیارہ سال سے افریقہ کے ملک موزبیق میں بمعہ والدین اور بھائیوں کے زیر مقیم ہوں ۔۔ :)

ہونیکوڈ فونٹ کو سرچ کرتے کرتے محفل فورم پر آمد ہوئی۔۔۔

باقی تعارف پھر کبھی ۔انشاءاللہ

وعاوں کا طلبگار
جنید اختر
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم
خوش آمدید جنید اخترصاحب :)
تھریڈ تو آپ کے تعارف کا ہے لیکن مناسب سمجھیں تو​
موزبیق کے بارے میں بھی کچھ بتائیں​
 
ابوشامل

محفلین
محفل پر خوش آمدید۔ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ موزمبیق کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیں۔ اس علاقے کی ایک تاریخی حیثیت ہے کیونکہ اسی کی وجہ سے یورپی ہندوستان آمد کا نیا راستہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب - کراچی کے پرانے اورتاریخی علاقے کھارادر سے آپ کا تعلق ہے اوربے حد میٹھے لہجے میں بات کرنے والی میمن برادری سے
یہ جان کرخوشی ہوئی :) ہمارے کئی دوست میمن ہیں اور ایک کا تعلق تو کھارادر سے بھی ہے
امیدہے محفل کے توسط سے آپ سے رابطہ رہےگا-
 
جنید اختر

محفلین
السلام علیکم
خوش آمدید جنید اخترصاحب :)
تھریڈ تو آپ کے تعارف کا ہے لیکن مناسب سمجھیں تو​
موزبیق کے بارے میں بھی کچھ بتائیں​

جی بلکل موزبیق ایک بیحد خوبصورت ملک ہے ۔۔۔یہ ملک جنوبی افریقہ کا پڑوسی ملک ہے۔۔ یہاں ناریل کے درختوں کی بہتات ہے۔۔۔ ٹورسٹ کا پسندیدہ ملک بھی ہے کیونکہ یہاں کافی سارے ہاکس بے کی طرز کے اسپاٹس ہے۔۔۔اس کے علاوہ اپنا کاروبار کے حساب سے بھی اچھی جگہ ہے ۔۔۔ کافی سارے اقوام کے باشندے یہاں مستقل رہائش پزیر ہے۔۔۔
 
جنید اختر

محفلین
محفل پر خوش آمدید۔ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ موزمبیق کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیں۔ اس علاقے کی ایک تاریخی حیثیت ہے کیونکہ اسی کی وجہ سے یورپی ہندوستان آمد کا نیا راستہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے :)

شکریہ جناب۔۔۔ :) جی کیوں نہیں جتنا مجھے موزمبیق کے بارے میں پتہ ہے ضرور آپ لوگوں سے شئیر کرونگا۔۔۔انشاءاللہ :)
 
جنید اختر

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب - کراچی کے پرانے اورتاریخی علاقے کھارادر سے آپ کا تعلق ہے اوربے حد میٹھے لہجے میں بات کرنے والی میمن برادری سے
یہ جان کرخوشی ہوئی :) ہمارے کئی دوست میمن ہیں اور ایک کا تعلق تو کھارادر سے بھی ہے
امیدہے محفل کے توسط سے آپ سے رابطہ رہےگا-

شکریہ جناب :)

جی بلکل آپ سے رابط رہے گا۔۔۔ :)
 
جنید اختر

محفلین
اور ہاں موزمبیق میں پرتگالی زبان بولی جاتی ہے کیوں کہ پرتگالی یہاں کی قومی زبان ہے۔۔ پر کافی عرصے سے نئی نسل انگریزی بھی سیکھ رہے ہے ۔
 
عثمان

محفلین
محفل میں خوش آمدید!
موزبیق کب سے اور کس سلسلے میں مقیم ہیں۔ وہاں پاکستانی کمیونٹی کتنی تعداد میں ہے ؟ اگر شئیر کرنا چاہیں تو۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
خوش آمدید جنید اختر صاحب!
موزمبیق جانے کا اتفاق تو نہیں ہوا لیکن ایک مرتبہ لانگ ویک اینڈ پر سوازی لینڈ گئے تھے تو وہاں ہوٹل میں موزمبیقی ہی موزمبیقی تھے اور پرتگالی زبان سے بھی وہیں ٹاکرا ہوا۔
 
فاتح

لائبریرین
بارے موزمبیق کے:
نام: موزمبیق (Mozambique)
سرکاری نام: جمہوریہ موزمبیق (Republic of Mozambique)
رقبہ: 494،309 مربع میل (590،801 مربع کلومیٹر)
دارالحکومت: ماپوتو
آبادی (بمطابق 2004ء): 731،811،18
زبان: پرتگیزی (ولندیزی)، بنتو
مذہب: مقامی عقائد، عیسائیت، اسلام
کرنسی: میٹی کال
طرز حکومت: جمہوریت
شرح خواندگی: 48 فی صد
کل قومی آمدن: 23ء21 بلین ڈالر
فی کس آمدن: 200،1 ڈالر
اہم صنعتیں: خوراک و مشروبات، کیمیکلز، ایلومینیم، پٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائلز، سیمنٹ، شیشہ، تمباکو
اہم قدرتی وسائل: کوئلہ، قدرتی گیس، ہائیڈرو پاور، معدنیات
زراعت: کپاس، گنا، چائے، مکئی، ناریل، سیسل، پھل، آلو، گوشت، پولٹری
 
جی بلکل موزبیق ایک بیحد خوبصورت ملک ہے ۔۔۔ یہ ملک جنوبی افریقہ کا پڑوسی ملک ہے۔۔ یہاں ناریل کے درختوں کی بہتات ہے۔۔۔ ٹورسٹ کا پسندیدہ ملک بھی ہے کیونکہ یہاں کافی سارے ہاکس بے کی طرز کے اسپاٹس ہے۔۔۔ اس کے علاوہ اپنا کاروبار کے حساب سے بھی اچھی جگہ ہے ۔۔۔ کافی سارے اقوام کے باشندے یہاں مستقل رہائش پزیر ہے۔۔۔

آپ کے پڑوس میں ہی محفل کے ایک سرگرم رکن فاتح بھی پائے جاتے ہیں اور اب انہیں شکایت نہ ہو گی کہ وہ افریقہ سے اکیلے محفلین ہیں۔

خوشی ہوئی کہ افریقہ سے ایک اور رکن شریک محفل ہوا ۔
 
جنید اختر

محفلین
محفل میں خوش آمدید!
موزبیق کب سے اور کس سلسلے میں مقیم ہیں۔ وہاں پاکستانی کمیونٹی کتنی تعداد میں ہے ؟ اگر شئیر کرنا چاہیں تو۔ :)

شکریہ جناب :)
جی موزمبیق میں تقریبا گیارہ سال سے مقیم ہوں اور سلسلہ کاروباری ہے۔۔ اپنا پرانی گاڑیوں کا شوروم ہے۔پاکستانی کمیونٹی بہت بڑی تعداد میں ہے ۔۔۔
 
جنید اختر

محفلین
خوش آمدید جنید اختر صاحب!
موزمبیق جانے کا اتفاق تو نہیں ہوا لیکن ایک مرتبہ لانگ ویک اینڈ پر سوازی لینڈ گئے تھے تو وہاں ہوٹل میں موزمبیقی ہی موزمبیقی تھے اور پرتگالی زبان سے بھی وہیں ٹاکرا ہوا۔

شکریہ فتح صاحب۔۔۔

جی سوازی لینڈ ،جنوبی افریقہ ،بوٹسوانہ وغیرہ پر موزمبیقن لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔۔ ہم بھی جنوبی افریقہ آتے جاتے رہتے ہے بذریعہ سڑک ۔۔پہلے جنوبی افریقہ جانے کے لیے ویزہ لینا پڑتا تھا موزمبیق شہریت رکھنے والوں کو پر کچھ سالوں سے ویزہ کو ختم کردیا گیا ہے تب سے بغیر ویزہ کے جنوبی افریقہ جاتے رہتے ہے۔
 
Top