فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکہ کو وسطی جمہوريہ افريقہ (سی اے آر) ميں مسلمانوں اور عيسائيوں کے خلاف حاليہ فرقہ وارانہ حملوں کے حوالے سے خاصی تشويش ہے ليکن امريکی حکومت کو دوسرے ممالک کے طرزعمل کے ليے ذمہ دار قرار نہيں ديا جا سکتا ہے۔ ہم يقینی طور پر اس فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے متمنی ہيں۔ ہم اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ وسطی جمہوريہ افريقہ کے لوگوں کو قوی عالمی حمايت اور حاليہ نامزد کردہ عبوری قيادت کی جانب سے فراہم کردہ موقع سے استفادہ کرنا چاہيے تا کہ حاليہ تنازعے کو ختم کر کے ايک مستحکم اور پرامن معاشرے کی جانب پيش قدمی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ ہم وسطی جمہوريہ افريقہ کے ليے افريقی قيادت کی سربراہی ميں قائم کردہ عالمی سپورٹ مشن ايم – آئ- ايس-سی – اے، يورپی يونين اور فرانس کی جانب سے جاری کاوشوں ميں تعاون کے ليے ايم – آئ- ايس-سی – اے کے مزيد فوجيوں اور پوليس کی فوری تعنياتی کا مطالبہ کرتے ہيں۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس موقع پر تشدد کو روکنے کے ليے يہ انتہائ اہم قدم ہے۔
امريکہ، ديگر حکومتوں اور عالمی تنظيموں کے ساتھ مل کر عبوری حکومت کی کاوشوں کی حمايت جاری رکھے گا تا کہ تنازعے کو ختم کر کے ايک فعال رياست کو دوبارہ تشکيل ديا جا سکے۔ ہم وسطی جمہوريہ افريقہ ميں تمام فريقين کو اس کاوش ميں شموليت کی دعوت ديتے ہيں تا کہ انتقام کی بجائے مفاہمت کی جانب بڑھا جا سکے۔
يہ امر بھی توجہ طلب ہے کہ ہم مختلف طريقوں سے مدد فراہم کر رہے ہيں جس ميں برونڈی اور روانڈا کے فوجيوں کو ہوائ راستوں سے بانگوئ تک پہنچانا بھی شامل ہے اور ہم شناخت کردہ مزيد فوجيوں کی تربيت کے ساتھ ساتھ ان کو ليس کرنا اور ان کی نقل وحمل کا کام بھی جاری رکھيں گے۔ اس کے علاوہ ہم ہدف بنائے گئے ان عناصر کے خلاف قدغنوں کا انتظام بھی کر رہے ہيں جو صورت حال کو مزيد خراب کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کی رغ۔بت دے رہے ہيں يا اس ضمن ميں مدد فراہم کر رہے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu