محمد نعمان
محفلین
اس دھاگے کی اختراع اس شدید خواہش کے بعد وجود میں آئی کہ جو دل میں ہے وہ بیان کرنے کا مجھے ہمیشہ سے شوق کہہ لیں یا ضرورت ہے کہ میں دل میں بات رکھنا جائز نہیں مانتا ہاں مگر کچھ مواقع پر یہ کارگر ہونے کی بجائے " الٹا جادو " بھی ہو سکتا ہے۔۔۔
مگر میرا یہ ماننا ہے کہ کچھ نہ کہنے سے کچھ کہنا بہتر ہے
اس دھاگہ کی نوعیت :
یہ کہ محفل پر ہم کئی لوگوں سے ملتے جلتے ہیں اور بات چیت کرتے ہیں ، اور اپنے من کی کہتے ہیں باوصف اس کے کہ ہر شخص اپنی ہی فطرت رکھتا ہے اور اپنی ہی سوچ ، مگر اس تنوع کے باوجود ہم سب سے بات چیت کرتے ہیں اور سب کے بارے میں ہمارے جذبات بھی الگ ہوتے ہیں۔۔۔ کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کے زاویے کسی ایک کے لیے تبدیل بھی ہوتے ہیں ، کہ جوں جوں ہم کسی سے بات چیت کرتے ہیں شخصیت کے پہلو تبدیل ہوتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔
اس دھاگہ کی ضرورت :
مسئلہ یہ ہو جاتا ہے کہ اس قلمی دوستی میں ہم ایک دوسرے کے بارے میں اپنی سی سوچ رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس بات کا خدشہ دل میں جگہ بنائے رکھتا ہے کہ ہمارے جذبات اور سوچ آیا درست ہے ، یا یہ کہ ہمیں ہی صرف ایسا لگ رہا ہے۔۔۔
اپنے جذبات کو کسی پر افشا کرنے کا یہ نادر موقع ہے کہ نہ صرف اس میں ہم کھل کر ایک دوسرے سے جان پہچان کروا سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار بھی ممکن ہے۔
اس دھاگہ کی افادیت :
یہ ہمیشہ سے ایک اہم سوال رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوں تو اس کی افادیت سوچ کی تبدیلی کے ساتھ منسلک ہے۔۔۔۔۔
یہ اس کا ایک اہم منفی پہلو ہے کہ اگر اکثر ذہن اس بات کو اچھا تصور نہ کریں یا اس طریقہ واردات کو سراسر ، کلی طور پر ناجائز اور ناگفتہ بہ تصور کریں۔۔۔۔۔
مگر اس سب کے باوجود اس دھاگے کی افادیت مُسلَّم ہے۔۔۔۔