لاہور (خالد محمود خالد) بھارتی وزیر خا رجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا افغانستان امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ نہ کرے، امریکا 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں اپنے فوجیوں کو برقرار رکھنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے جو بھارت کیلئے قابل قبول نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ امریکا اس سال کے آخر تک افغانستان سے اپنی فوجیں واپس نکالنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ رہا ہے جسے بھارت قبول نہیں کرے گا۔ افغانستان سے وپاسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی بھی یہی چاہتے ہیں کہ امریکا اس سال کے آخر تک اپنی فوجوں کو افغانستان سے نکال لے تاہم امریکا اپنی فوجوں کو افغانستان میں رکھنے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=173069
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=173069