فاروقی
معطل
کراچی (رپورٹ:- جاوید رشید) پاکستان کیخلاف پہلی مرتبہ چھ ممالک امریکا، بھارت، برطانیہ، روس، جرمنی اور فرانس کے انٹیلی جنس سربراہان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمع ہوئے ہیں۔ جنگ کو اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ برطانوی کاغذات پر اجلاس میں شرکت کیلئے 4/اکتوبر کو خصوصی طیارے سے کابل آئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز سے شروع ہونے والے اجلاس میں افغان انٹیلی جنس کے ساتھ ملکر ازبک اور تاجک لیڈروں اور ہرات اور قندھار کے قبائل کو مضبوط کر کے پاکستان کے صوبے بلوچستان اور سرحد کے اندر شورش کو بڑھائے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سی آئی اے کے چیف گزشتہ دنوں طالبان سعودی عربیہ مذاکرات اور افغان لیڈروں کی بات چیت کا مکمل متن حاصل کر کے کابل آئے ہیں۔ برطانوری انٹیلیجنس افغانستان کے اندر استحکام کے لئے نیا فارمولا سامنے لانے والی ہے۔ انڈین انٹلیجنس کو امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور روس کی آشیرباد سے مستحکم افغانستان کے لئے مضبوط کرنے اور بھارت کو اس کیلئے ڈیڑھ سو کروڑ ڈالر چھ اقساط میں فراہم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ جرمن انٹیلیجنس نے القاعدہ کے اصل افراد کو تلاش کر کے ان سے رابطے کا عندیہ دیا ہے جبکہ فرانس کی انٹیلیجنس افغانستان میں امن کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی ۔ افغان انٹیلیجنس کی ازسر نو تشکیل کرے گی ،اسے افغانستان کی فورسز کے اندر سے پاکستانی اثرات کو ختم کرانے میں افغان حکومت کی حمایت حاصل ہوگی۔