افغانستان کا ایک گاّوں

سید زبیر

محفلین
افغانستان کے غاروں میں واقع ایک گاؤں کی تصاویر
ATT00006_zpsa4d9b59b.jpg

ATT00015_zps1195bc43.jpg

ATT00012_zpsce9c8cea.jpg

ATT00011_zps5d042246.jpg

ATT00017_zps5e44f5c8.jpg

ATT00003_zps1143c1b9.jpg

ATT00005_zpsb89d44a4.jpg

ATT00001_zps6a04a890.jpg

ATT00007_zpse3451184.jpg

مکان کے اندرونی مناظر
ATT00014_zps4d5a215f.jpg

ATT00008_zpse5d9e012.jpg
 
نایاب

لائبریرین
لاجواب شراکت
دیکھو ہم نے کیسے بسر کی، اس آباد خرابے میں
رہ نوردِ شوق کو، راہ میں، کیسے کیسے یار مِلے
ابرِ بہاراں، عکسِ نگاراں، خالِ رُخِ دلدار مِلے
کچھ بلکل مٹّی کے مادُھو، کچھ خنجر کی دھار مِلے
کچھ منجدھار میں، کچھ ساحل پر، کچھ دریا کے پار مِلے
ہم سب سے ہر حال میں لیکن، یُونہی ہاتھ پسار مِلے
اُن کی ہر خُوبی پہ نظر کی، اس آباد خرابے میں
دیکھو ہم نے کیسے بسر کی، اس آباد خرابے میں

بہت دعائیں
 
بہت عمدہ جناب، شئیر کرنے کا شکریہ۔
اتفاقاََ میں ابھی ایک ڈاکیومنٹری دیکھ رہا تھا "world's strangest underground" اس میں بھی تقریباََ ایسے ہی کچھ مناظر دیکھنے کو ملے۔
 
عثمان

محفلین
پانچویں تصویر تو اناطالیہ ترکی میں کہیں ایک تاریخی اور سیاحتی مقام کی ہے. پہلے بھی نیٹ پر اس کیپشن کے ساتھ نظر سے گذری ہے۔
 
زیک

مسافر

ان میں ایک تصویر بھی افغانستان کی نہیں ہے۔ ترکی میں Cappadocia میں ایسی غاریں ہیں (میں پچھلے ماہ ہی وہاں سے ہو کر آیا ہوں)۔ اس کے علاوہ ایران اور جارجیا میں بھی شاید ایسے کچھ غار گھر ہیں۔
 
بہت شکریہ زیک بھائی ! یہ ایک مہربان نے ای میل کی تھیں ۔ اُس میں افغانستان ہی لکھا تھا ۔ بہر حال آپ کی رائے مستند ہے ۔ آپ کا شگر گزار ہوں ۔ ویسے جب ترکی ، ایران اور جارجیا میں ممکن ہوسکتا ہے تو افغانستان میں کیوں نہیں ۔افغانستان کے غار اور سرنگیں بھی کافی مشہور ہیں جن کی بھول بھلیوں میں امریکی پریشان رہے ہیں ۔ جہاں بھی ہو رہنے کا ایک یہ بھی انداز ہے واللہ عالم بالصواب
 
سید ذیشان

افغانستان میں بھی عین ممکن ہے ایسے غار موجود ہوں۔ مجھے بچپن میں اورکزئی ایجنسی میں ایسے ہی غاروں کو دیکھنے کا موقع ملا تھا جن میں لوگ رہتے تھے، اگرچہ ان میں دروازے نہیں تھے۔ اگر پھر کبھی جانے کا اتفاق ہوا تو تصاویر ضرور لوں گا۔ غالباً مقامی لوگ ان کو ”گارے“ کہتے ہیں (اگرچہ نام مجھے واضح طور پر یاد نہیں ہے)۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ آذربائیجان کا ایک گاؤں کاندو وان ہے۔ گوگل پر ذیل کے دو الفاظ لکھ کر تلاش کیجیے، آپ کو یہ تمام تصاویر مل جائیں گی۔
Kandovan Azerbaijan

یہ بلاگ بھی دیکھیے:
http://chadelimadapersia.blogspot.com/2013/05/nao-e-capadocia-e-kandovan-no-ira.html
یہ ملک آذربائجان نہیں بلکہ ایران کا صوبہ مشرقی آذربائجان ہے
 
زیک

مسافر
بہت شکریہ زیک بھائی ! یہ ایک مہربان نے ای میل کی تھیں ۔ اُس میں افغانستان ہی لکھا تھا ۔ بہر حال آپ کی رائے مستند ہے ۔ آپ کا شگر گزار ہوں ۔ ویسے جب ترکی ، ایران اور جارجیا میں ممکن ہوسکتا ہے تو افغانستان میں کیوں نہیں ۔افغانستان کے غار اور سرنگیں بھی کافی مشہور ہیں جن کی بھول بھلیوں میں امریکی پریشان رہے ہیں ۔ جہاں بھی ہو رہنے کا ایک یہ بھی انداز ہے واللہ عالم بالصواب
شکریہ

ہو سکنا اور ہونا میں کافی فرق ہے۔

ای میل اور فیس بک پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن اور ایٹریبیوشن وقت اور لوگوں کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں اور اصل کا علم محو ہو جاتا ہے
 
Top