افغان طالبان نے تمام طالبان گروپ کو نئی ہدایات جاری کردیں

افغان طالبان نے تمام طالبان گروپ کو نئی ہدایات جاری کردیں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے امیر ملا عمر نے تمام شدت پسند دھڑوں کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو اپنی صفوں سے نکالا جائے،ایسے لوگ طالبان کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، مزاحمت کرنے پر ان کے خلاف باقاعدہ جنگ کی جائے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کالعدم تنظیم جند اللہ کے کمانڈر احمد مروت نے نامعلوم مقام سے صحافیوں کو ایس ایم ایس پیغام ارسال کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان کے امیر ملا عمر نے طالبان کے تمام دھڑوں کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام شدت پسند دھڑے اپنی صفوں سے جرائم پیشہ عناصر کو نکال باہر کریں کیونکہ جرائم پیشہ عناصر اپنی مجرمانہ کارروائیوں کے باعث طالبان اور دیگر دھڑوں کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس لئے ان کو نکالنا ناگزیر ہے۔ اگر جرائم پیشہ عناصر مزاحمت یا حیل عجت کریں تو ان کے خلاف باقاعدہ جنگ کی جائے اور ہر صورت انہیں اپنی صفوں سے نکالا جائے تاکہ بدنامی کا خاتمہ کیا جا سکے۔کسی کو بھی طالبان کے نام پر مجرمانہ سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/national/14-May-2014/102288
 
طالبان اور جرائم ،لازم و ملزوم ہیں۔ وہ کونسی اشیا ہیں جن کی سمگلنگ میں طالبان ملوث نہ ہیں؟ بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان،بنک ڈکیتیاں اور سمگلنگ کی آمدنی سے طالبان اپنی بغاوت کو فنانس کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ
 
Top