اقبال جہانگیر
محفلین
افغان طالبان نے پاکستانی طالبان کی لڑائی غیر اسلامی قرار دیدی
21 جولائی 2014 (16:41)
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) افغان طالبان کے ایک سابق رہنما اور ملا عمر کے قریبی ساتھی سمجھے جانیوالے آغا جان معتصم نے پاکستانی طالبان کی ریاست کےخلاف لڑائی کو غیر اسلامی قرار دیدیا ہے ۔ آغا جان نے اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مسلمانوں کی مسلمانوں کے خلاف لڑائی کی اجازت نہیں دیتا ہے اور حملوں میں معصوم مسلمان شہریوں کو مارنا خلاف اسلام ہے ۔ طالبان رہنما نے خودکش حملوں کی بھی مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں معصوم مسلمان شہریوں کو نشانہ بنا نا جہاد نہیں ہے اور خودکش حملے پاکستان میں ہوں یا افغانستان میں ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مسلمانوں اور مسلمان ریاست کے خلاف جنگ کی مذمت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں بے پناہ نقصان ہوا ہے اور آپس کی لڑائی کی وجہ سے بیرونی دنیا ہمیں پسماندہ قوم سمجھتی ہے ۔ آغا جا ن معتصم افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خزانہ تھے ۔ یہ حکومت 2001ءمیں امریکی جارحیت کے بعد ختم ہو گئی تھی ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/21-Jul-2014/125141