افواج پاکستان کا تمسخر اڑانے پر عدالت میں کیس چلے گا، قائمہ کمیٹی سے ترمیمی بل منظور

جاسم محمد

محفلین
افواج پاکستان کا تمسخر اڑانے پر عدالت میں کیس چلے گا، قائمہ کمیٹی سے ترمیمی بل منظور
اعزاز سید

07 اپریل ، 2021

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح افواج اور ان کے اہلکاروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف 2 سال کی قید اور 5 لاکھ تک کے جرمانے کی مجوزہ سزاؤں کے قانون کی منظوری دے دی۔

راجا خرم شہزاد نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی طرف سے پیش کردہ کرمنل لاء ترمیمی بل زیرغور آیا۔

کمیٹی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ، مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب اور ندیم عباس نے بل کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک میں آزادی اظہار کے خلاف استعمال ہوگا، بل کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت مخالفت میں ووٹ دے چکی ہے، تین صوبوں نے ابھی تک رائے نہیں دی، یہ بل خود ہمارے اداروں کے خلاف ہے، ہم اپنے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں تاہم نیک نیتی سے تنقید کو غلط نہیں کہنا چاہیے، مقدس گائے کیوں بنا رہے ہیں؟

اجلاس میں ووٹنگ کرانے پر 5، 5 ووٹ برابر ہوئے تو چیئرمین کمیٹی خرم نواز نے حکومتی رکن امجد علی خان کے مجوزہ بل کے حق میں ووٹ ڈال دیا اور بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پی ٹی آئی کے رکن امجد علی خان کے پرائیویٹ بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

بل کے تحت مسلح افواج اور ان کے اہلکار جان بوجھ کر کی جانے والی کسی بھی تضحیک، توہین اور بدنامی سے مبرا ہوں گے، ایسا کرنے والے شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 500 اے کے تحت کارروئی ہوگی اور 2 سال تک کی سزا، 5 لاکھ تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سول عدالت میں کیس چلے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
توہین فوج بل کا عکس
armed-forces3-png.731827
 
سید ذیشان

محفلین
قرارداد: پاکستان کا نام تبدیل کر کے توہینستان رکھ دیا جائے کیونکہ یہاں ہر کسی کی ہر ایک بات پر توہین ہو جایا کرتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
قرارداد: پاکستان کا نام تبدیل کر کے توہینستان رکھ دیا جائے کیونکہ یہاں ہر کسی کی ہر ایک بات پر توہین ہو جایا کرتی ہے۔
یہ بات تو ظاہر ہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان میں چوری، قتل کرپشن اور ڈکیتی سے بڑا جرم بولنا اور لکھنا ہے!
To learn who rules over you, simply find out who you are not allowed to criticize
Kevin Alfred Strom​
 
سید ذیشان

محفلین
سمجھ نہیں آتا کہ اس قوم کا سب سے بڑا مسئلہ آخر ہے کیا ؟
ہماری کورس کی کتاب میں سر سید کا ایک مضمون تھا جس میں امت مسلمہ کے سب مسائل گنوائے تھے اور آخر میں یہی نتیجہ اخذ کیا تھا کہ تعلیم سب سے بنیادی اور بڑا مسئلہ ہے۔ آج، دو سو سال بعد بھی وہی مسائل ہیں اور میرے خیال میں معیاری تعلیم ہی اس کا حل ہے۔ اس کے علاوہ تو کوئی حل میرے ذہن میں نہیں آتا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
افسوس صد افسوس ۔ لیکن جب الماری پر سٹکر چپکانا دین کی خدمت اور دینی ذمہ داری سے سبکدوشی سمجھا جائے گا تو پھر یہی نتیجہ سامنے آئے گا ۔ اور کیا توقع رکھی جاسکتی ہے ؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں معیاری تعلیم ہی اس کا حل ہے۔
لیکن کیا عمران خان کی تعلیم کے معیار انگلینڈ یا بلاول بھٹو زرداری انگلینڈ یا کسی اور پڑھے لکھے سیاسی لیڈر جو انگلینڈ اور امریکہ وغیرہ سے تعلیم یافتہ ہوں ۔ اس کا حل پیش کر رہے ہیں ؟
لاقانونیت کے عفریت کو نکیل ڈالنا آخر کس کا کام ہے ؟
 
جہاں تک مجھے معلوم ہے عمران حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ کم کیا ہے۔ اور تعلیم پر خرچ ہونے والی رقم بھی جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔ تعلیم کی ان کو فکر نہیں ہے۔ ایٹم بم ہے نا ہمارے پاس۔
 
جاسم محمد

محفلین
لیکن کیا عمران خان کی تعلیم کے معیار انگلینڈ یا بلاول بھٹو زرداری انگلینڈ یا کسی اور پڑھے لکھے سیاسی لیڈر جو انگلینڈ اور امریکہ وغیرہ سے تعلیم یافتہ ہوں ۔ اس کا حل پیش کر رہے ہیں ؟
تعلیم اور شعور میں فرق ہے۔ پاکستانی لیڈران بیرون ممالک میں اعلی تعلیم تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان میں شعور ناپید ہی رہتا ہے۔
 
Top