قیصرانی
لائبریرین
فون کی گھنٹی بجی
ہیلو؟
ہیلو بھائی۔ میں ۔۔۔ بات کر رہا ہوں
اوہو، ۔۔۔ بھائی، کیسے مزاج ہیں؟ بہت دن بعد یاد کیا
جی بھائی۔ آپ کی باجی میری مسز کو بتا رہی تھیں کہ وہ آپ کا رشتہ تلاش کر رہی ہیں؟ میری کئی کزنز ہیں جن کی شادی ہونی ہے۔ تو میرے ماموں آپ کے بارے جاننا چاہ رہے تھے
جی بھائی، بسم اللہ۔ جو چاہے پوچھ لیجئے
جی بھائی، آپ کس ملک میں رہ رہے ہیں؟
۔۔۔ بھائی، آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ گذشتہ تقریباً نو سال سے میں فن لینڈ میں رہ رہا ہوں
اچھا بھائی، آپ نوکری کرتے ہیں؟
جی میں جاب کرتا ہوں۔ مستقل نوعیت کی جاب نہیں ہے لیکن ہر سال ری نیو ہوتی ہے کیونکہ اس فیلڈ میں مستقل جاب کم ہی ہوتی ہے کہ بندہ جاب سوئچ کرتا رہتا ہے
اوہو یعنی جاب مستقل نہیں ہے؟
جی بھائی، لیکن عرصہ نو سال سے جاب مستقل ری نیو ہو رہی ہے
پھر بھی، جاب مستقل تو نہ ہوئی نا۔ اچھا یہ بتائیے کہ آپ کی شادی ہوئی؟
جی آپ میری شادی میں شریک تھے، شاید آپ کو یاد نہیں رہا
جی جی مجھے یاد ہے، لیکن ویسے ہی پوچھ رہا تھا۔ اچھا بھابھی کیسی ہیں؟
۔۔۔ بھائی، خیریت؟ آپ کو پتہ ہے کہ طلاق کو چار سال ہونے کو آئے، پھر بھی پوچھ رہے ہیں کہ بھابھی کیسی ہیں؟
جی بس ویسے ہی پوچھ رہا تھا۔ اچھا یہ بتائیے کہ آپ کی گرل فرینڈز کتنی ہیں؟
۔۔۔ بھائی؟ آپ کی طبعیت تو ٹھیک ہے نا؟ یہ کیسے سوالات پوچھ رہے ہیں؟
جی بھائی، دراصل آپ کافر ملک میں رہتے ہیں، سر پر کوئی بڑا نہیں ہے، شادی ختم ہوئے اتنا عرصہ ہوا، تو ظاہر ہے کہ گرل فرینڈز تو لازمی ہوتی ہیں
بھائی، آپ بھی تو ایک کافر ملک یعنی برطانیہ میں مجھ سے زیادہ عرصہ سے آباد ہیں، کبھی آپ نے اپنی گرل فرینڈز کی تعداد۔۔
اوہو بھائی، چھوڑیئے اس بات کو۔ اچھا یہ بتائیے کہ ڈرنک کتنا کرتے ہیں؟
ایکسکیوز می۔۔۔
جی بس اتنا بتا دیجئے کہ روزانہ کہ ہفتہ وار کہ سوشل گیدرنگ پر؟
بھائی کبھی ڈرنک نہیں کیا۔ کہیں تو قسم اٹھاؤں
نہیں، ایسی کوئی بات نہیں۔ چلئے کبھی کبھار ڈرنک سے بندہ عادی نہیں ہوتا۔ خیر یہ بتائیے کہ سموکنگ کیسی جا رہی ہے
بھائی جی، کبھی سموکنگ نہیں کی
اوہو، مذاق نہ کیجئے، اچھا چلئے یہ بتائیے کہ آپ کا ویزہ سٹیٹس کون سا ہے؟ مستقل کہ عارضی؟
بھائی مجھے تو فننش پاسپورٹ ملے تین برس ہونے والے ہیں
اوہ ہاں، پچھلی بار ملاقات پر آپ کا پاسپورٹ دیکھا تھا۔ اچھا یہ بتائیے کہ جعلی پاسپورٹ کتنے کا بن جاتا ہے اور کتنا سیف ہوتا ہے
۔۔۔ بھائی، اس بارے کیا کہہ سکتا ہوں؟
اچھا آپ نے کچھ پوچھنا ہو تو پوچھیں؟
لڑکی کے کتنے بوائے فرینڈز ہیں اور کتنا ڈرنک کرتی ہے اور سموکر ہے کہ نان سموکر؟
بھائی، آپ کا دماغ تو ٹھیک ہے؟ کیسی باتیں کر رہے ہیں؟
۔۔۔ بھائی، آپ میرے چھوٹے بھائی کی جگہ ہو، کزن ہو، مجھےپوری طرح سے جانتے ہو، ہمارا مستقل آنا جانا لگا رہتا ہے۔ پھر بھی آپ نے یہ سوچا کہ آپ نے مجھ سے جو کچھ پوچھا ہے، اس کی کوئی عقلی دلیل یا کوئی معقول وجہ ہے؟
اوہو بھائی، آپ کو تو مائینڈ کر گئے، آپ اکیلے رہتے ہیں نا، کافر ملک ہے، بندہ پھسل جاتا ہے نا
۔۔۔ بھائی، آپ مجھے 25 سال سے جانتے ہو، عمر کے پہلے 26 یا27 سال میں نے پاکستان ہی گذارے تھے، "عین اسلامی ماحول" میں پلا بڑھا، اور آپ نے مجھ سے یہ سب سوالات کئے۔ اب جس لڑکی کو میں نے کبھی دیکھا نہیں، جس کانام تک مجھے نہیں معلوم، جو پیدا ہی کافر ملک یعنی برطانیہ میں ہوئی ہے، کیا اس کے بارے میرے سوالات غلط ہیں؟ اگر وہ غلط ہیں تو آپ اپنے سوالات کو کیسے جسٹی فائی کریں گے؟ کیا آپ کی کزن کو یا آپ کے ماموں کو آپ کا ماضی بھول گیا ہے کہ آپ آج سے دو سال قبل تک کیا تھے اور برطانیہ کیوں آئے؟ کیا انہیں یہ بھی نہیں معلوم۔۔۔
لائن کٹ جاتی ہے