اقبالیات کی شرح کی معلومات کہاں سے

انتہا

محفلین
اقبالیات کی شرحیں کس کس نے لکھی ہیں اور کیا یہ نیٹ پر کہیں دستیاب ہیں؟ کسی کو معلوم ہو تو بتا کر ممنون فرمائیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پروفیسر یوسف سلیم چشتی نے اقبال کی ہر کتاب یعنی اردو و فارسی شاعری کی مفصل شروح لکھی ہیں اور عام ملتی ہیں۔ آن لائن شاید یہ دستیاب نہ ہوں۔
 
انتہا

محفلین
پروفیسر یوسف سلیم چشتی نے اقبال کی ہر کتاب یعنی اردو و فارسی شاعری کی مفصل شروح لکھی ہیں اور عام ملتی ہیں۔ آن لائن شاید یہ دستیاب نہ ہوں۔
بہت بہت شکریہ وارث صاحب اطلاع پہنچانے کا۔ کراچی میں اردو بازار میں یہ دستیاب ہو گی؟ کس مشہور ادارے نے چھاپی ہے؟ معلوم ہو تو ضرور ارشاد فرمائیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مکتبہ کا نام میرے ذہن میں اس وقت نہیں ہے، تعلیم و تربیت یا شاید کچھ اسی قسم کا نام ہے اور لاہور کے ہیں۔ کراچی کے اردو بازار سے میرے خیال میں ضرور مل جانی چاہیں میں نے کچھ سال قبل سیالکوٹ اور لاہور کے اردو بازاروں سے حاصل کی تھیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ان کے علاوہ پروفیسر الف دال نسیم اور ایک اور پروفیسر صاحب نے بھی لکھی ہیں۔ چشتی صاحب کی شروح علیحدہ علیحدہ جلدوں میں ہیں جب کہ کلیات اقبال اردو کی شرح ایک جلد میں بھی ملتی ہے لیکن یہ بہت زیادہ تفصیلی نہیں ہے۔ فارسی کلیات اقبال کا ایک جلد میں ترجمہ اور کسی حد تک شرح بھی شائع ہو چکی ہیں، بہ آسانی مل جائیں گی۔

ویسے اقبال سائبر لائبریری کا ربط دیکھ لیں شاید یہاں بھی کچھ مل جائے۔
 
انتہا

محفلین
اعجاز صاحب کی لائبریری ’’اردو کی برقی کتابیں‘‘ میں کوئی شرح موجود نہیں ہے؟
 
انتہا

محفلین
مکتبہ کا نام میرے ذہن میں اس وقت نہیں ہے، تعلیم و تربیت یا شاید کچھ اسی قسم کا نام ہے اور لاہور کے ہیں۔ کراچی کے اردو بازار سے میرے خیال میں ضرور مل جانی چاہیں میں نے کچھ سال قبل سیالکوٹ اور لاہور کے اردو بازاروں سے حاصل کی تھیں۔
اعجاز صاحب کی لائبریری ’’اردو کی برقی کتابیں‘‘ میں کوئی شرح موجود نہیں ہے؟
 
انتہا

محفلین
الف عین صاحب سے توجہ کی درخواست ہے۔
اگر لائبریری میں نہ ہو تو اس کی پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ اگر کہیں سے مل جائے۔
 
Top