اقبال نامہ از چراغ حسن حسرت

راشد اشرف

محفلین
اقبال نامہ
ترتیب: چراغ حسن حسرت

اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ہونہار بک ڈپو ریلوے روڈ ، لاہور سے 1940 میں شائع ہوا تھا۔ زیر نظر نسخے پر سن اشاعت درج نہیں ہے البتہ اس کے ناشر یہ ہیں:
تاج کمپنی لمیٹڈ، قران منزل، ریلوے روڈ، لاہور

اتفاق سے نسخہ اول کی طرح یہ نسخہ بھی ریلوے روڈ، لاہور ہی سے شائع ہوا۔

زیر نظر نسخے پر "جالب لائبریری، ناظم آباد کالونی، لائل پور" کا پتہ درج ہے۔ ایک جگہ نذیر احمد جاوید نامی کسی صاحب نے قلم سے لکھا ہے:
v. good
تحریر کے نیچے پندرہ اپریل 1965 کی تاریخ پڑی ہے۔


زیر نظر کتاب 123 صفحات پر مشتمل ہے،آج بروز اتوار 17 نومبر، 2013 کو علی الصبح پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے 40 روپے میں ملی تھی۔
احباب کے لیے پیش خدمت ہے:

 

تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ جناب۔ براہ کرم اتوار بازار سے آج حاصل کردہ باقی کتب کے بارے میں بھی لکھئے۔
 
Top