اقتباس از آب حیات

تجمل حسین

محفلین
پیر کامل ضرور پڑھیں بہت اچھا ہے. آپ نے مصحف پڑھا ہے؟ وہ بھی بہت اچھا ہے، اگر نہیں پڑھا تو ضرور پڑھئیے گا بہت اچھا ہے.
ماہی احمد کو خود بھی بہت انتظار ہے... :)
پیرکامل اور آب حیات اکٹھے پڑھوں گا مجھ سے قسطیں برداشت نہیں ہوتیں۔ میری تو کوشش ہوتی ہے کہ ایک ہی نشست میں اختتام کردوں یا اگر ناول زیادہ ہی ضخیم ہے تو تین سے چار نشستیں کافی ہوتی ہیں۔ :)
مصحف پڑھا ہے بہت ہی اچھا ناول ہے۔ کئی دن تک میں ناول کے سحر سے نکل نہیں پایا۔ عجیب سی کشش ہے ناول میں، بندہ خود کو ناول میں ہی موجود تصور کرتا ہے۔ خاص طور پر ناول کے آخر میں ڈاکٹر تیمور کی تقریر بہت ہی زبردست ہے۔ اس کا اقتباس میں فورم میں بھی دیا تھا۔ ذیل کا ربط دیکھیے۔

ڈاکٹر تیمور کی تقریر۔ مصحف

ویسے یہ زیادتی ہے... بانوقدسیہ بھی بہت اچھا لکھتی ہیں.
بانو قدسیہ کا شاید کوئی ایک آدھ ناول پڑھا ہے لیکن اب یاد نہیں کہ کونسا ہے۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین

قسطوں کا انتظار تو واقعی بہت مشکل ہے... ہم ایک ہی نشت میں ناول ختم کرنا افورڈ نہیں کر سکتے مگر جان پر بنی ہوتی ہے ہمارے گھر میں تو جب تک ناول ختم نہ ہو جائے.... میں نمل اور آب حیات کو انتظار کر رہی ہوں کب ختم ہوں. عہد الست شروع کیا تھا....
 
محمد وارث

لائبریرین
میں تو مولانا محمد حسین آزاد کی "آبِ حیات" سمجھ رہا تھا۔ بہرحال علم میں اضافہ ہوا کہ اس لازوال کتاب کے نام کا کوئی ناول بھی چھپ چکا ہے :)
 
تجمل حسین

محفلین
کوئی بتا سکتا ہے کہ مصحف ناول کس پبلیکیشن کا بہتر مل سکتا ہے۔ خواتین ڈائجسٹ کا تو میں نے آج چیک کیا ہے۔ پیپر کوالٹی تو شاید گزارہ کرجاتی لیکن پرنٹ بالکل ہی فارغ ہے۔ اس سے اچھا پرنٹ تو ڈائجسٹ کا ہوتا ہے۔ :(
قیمت 350 روپے تھی ویسے مجھے 300 تک مل رہا تھا۔
 
وقار..

محفلین
یوں ہی گھومتا گھماتا میں یہاں سے گزرا تو سالار اور امامہ کا نام پڑھ کے رک گیا
کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کے آب حیات پیر کامل کے بعد کا ناول ہے اسکے بعد کی کڑی ؟؟

پوسٹ سکرپٹ : میں نے سارے تبصرے نہیں پڑھے یہاں کے اس لئے پوچھ رہا ہوں
 
آب حیات پیرکامل کے بعد کا ناول ہے لیکن اسی سے منسلک ہے یعنی کہانی وہی ہے لیکن ناول الگ ہے۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں پیرکامل کا حصہ 2 ہے۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
کوئی بتا سکتا ہے کہ مصحف ناول کس پبلیکیشن کا بہتر مل سکتا ہے۔ خواتین ڈائجسٹ کا تو میں نے آج چیک کیا ہے۔ پیپر کوالٹی تو شاید گزارہ کرجاتی لیکن پرنٹ بالکل ہی فارغ ہے۔ اس سے اچھا پرنٹ تو ڈائجسٹ کا ہوتا ہے۔ :(
قیمت 350 روپے تھی ویسے مجھے 300 تک مل رہا تھا۔
ام اریبہ کےپاس ہے، وہ بتا سکتی ہیں.
 
ام اریبہ

محفلین
صرف دو باتیں مزید۔۔
پیپر کوالٹی اور پرنٹ کوالٹی کیسی ہے؟
طباعت کس سال کی ہے اور قیمت کیا ہے؟
2014 کا ایڈیشن ہے ۔۔۔اور قیمت 550 ہے۔۔۔پرنٹ کوالٹی ٹهیک ہے مگر پیپر کوالٹی بس ٹهیک ہے ۔۔مطلب بہت اچهی نہیں کہہ سکتے۔
 
جاسمن

لائبریرین
عمیرہ احمد کا عکس بھی بہت غضب کا ناول ہے۔ بہت نازک موضوع پہ لکھا گیا ۔@زیک یہ ناول پڑھیے گا۔میں نے کچھ اقتباسات شئیر کرنے کا سوچا تھا لیکن بہت مشکل اور وقت طلب ہے۔
 
Top