گرائیں
محفلین
گو کہ اقتصآدی یا معاشی قسم کے مضامین میں میری دلچسپی کبھی بھی نہیں رہی، مگر کچھ ذاتی تجربوں کے بعد مجھے اب اقتصادیات کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر معلوم کرنے کا شوق ہو گیا ہے۔ جسٹس تقی عثمانی کی کچھ مختصر تصنیفات ہیں میرے پاس، اور مولانا امین احسن اصلاحی کی کتاب اسلامی معاشیات بھی پڑھنی ہے مجھے، مگر یہ دھاگہ میں نے اس لئے شروع کیاہے کہ مجھے آیت اللہ محمد باقر الصدر کی کتاب اقتصادنا کا اردو یا انگریزی ترجمہ چاہئے۔
اس کا عربی متن تو میں ایک زپ فائل کی صورت میں انٹرنیٹ سے اتار ہی چکا ہوں۔مگر عربی زبان سے میری شدبد معمولی ہی ہے۔ کیا کوئی دوست مدد کر سکتا ہے اس بارے میں؟
اس کا عربی متن تو میں ایک زپ فائل کی صورت میں انٹرنیٹ سے اتار ہی چکا ہوں۔مگر عربی زبان سے میری شدبد معمولی ہی ہے۔ کیا کوئی دوست مدد کر سکتا ہے اس بارے میں؟