اقراء

میں نے 100 لوگوں سے پوچھا: "آپ کے گھر میں درسی کتابوں کے علاوہ کتنی کتابیں ہیں؟"
میں سروے کمپنی میں کام کرتا ہوں۔
کمپنی مختلف موضوعات پر عام لوگوں کی رائے لیتی ہے۔
کتابوں والے سوال پر سو میں سے دس نے کہا، اُن کے گھر میں کوئی کتاب نہیں۔
دس گھروں میں مختلف تعداد میں کتابیں تھیں۔
اَسّی افراد نے بتایا، ان کے ہاں صرف ایک کتاب ہے۔
اُن اَسّی میں سے انتیس نے کہا، وہ اسے پڑھتے تو ہیں لیکن سمجھ نہیں پاتے۔
پچاس لوگوں نے کہا، انہوں نے اُس کتاب کو کبھی کھول کے بھی نہیں دیکھا۔
 
arifkarim

معطل

اچھا سروے ہے۔ اب یہی سوال ذرا گھما کر سمارٹ فون یا ڈیجیٹل ٹیبلٹ سے متعلق بھی ہو جاتا تو زیادہ لطف آتا۔ :)
 
الشفاء

لائبریرین
اَسّی افراد نے بتایا، ان کے ہاں صرف ایک کتاب ہے۔
اُن اَسّی میں سے انتیس نے کہا، وہ اسے پڑھتے تو ہیں لیکن سمجھ نہیں پاتے۔
پچاس لوگوں نے کہا، انہوں نے اُس کتاب کو کبھی کھول کے بھی نہیں دیکھا۔

غمناک۔۔۔
کہ "کتاب عشق کی" تاک پر جو دھری تھی سو وہ دھری رہی۔۔۔:(
 
Top