اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

جاسم محمد

محفلین
اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی
ویب ڈیسک 5 مارچ 2019
fayaz-750x369.jpg

اسلام آباد : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی، اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیز گفتگو پر پارٹی قیادت نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیز بیان پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا جائے۔
 
فرقان احمد

محفلین
تحریکِ انصاف جب بابا کوڈا ٹائپ افراد کو مین سٹریم پالیٹکس میں لائے گی تو یہی کچھ ہو گا۔ انہیں سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کے لیے رکھ لیا جاوے تو پارٹی کا 'قیمتی' اثاثہ ثابت ہوں گے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تحریکِ انصاف جب بابا کوڈا ٹائپ افراد کو مین سٹریم پالیٹکس میں لائے گی تو یہی کچھ ہو گا۔ انہیں سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کے لیے رکھ لیا جاوے تو پارٹی کا 'قیمتی' اثاثہ ثابت ہوں گے۔
لیکن اس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ فی زمانہ سوشل میڈیائی ٹویٹس اور سٹیٹسز بھی رسمی بیان کے طور پر اہمیت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔ اوردیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں مین سٹریم میڈیا میں جگہ بنالیتے ہیں ۔
اب چاہے اس سے آگ لگے یا بجھے۔
 
دراصل سوشل میڈیا پر ہر قسم کا منجن بک جاتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارا شمار فخریہ طور پر اُن افراد میں کیا جاوے جو کہ باقاعدہ طور پر ایسے افراد کے ڈسے ہوئے ہیں ۔۔۔! :) آپ طنز اچھا فرماتے ہیں؛ لُطف آ گیا ۔۔۔! :)

دراصل آپ ان گنے چنے محفلین میں سے ہیں جو ہماری "لسٹ" میں ہیں۔

اس لئے بے ساختہ آپ سے ہنسی مذاق کر لیتے ہیں۔ لیکن آپ مذاق پر پر مزاح کے بجائے دوستانہ کی ریٹنگ پاس کرکے ہمیں فوراً ہی باور کروا دیتے ہیں کہ میاں آپ کا ہمارا مذاق نہیں ہے۔ :)

جسٹ کڈنگ :)

ہمارا شمار فخریہ طور پر اُن افراد میں کیا جاوے جو کہ باقاعدہ طور پر ایسے افراد کے ڈسے ہوئے ہیں ۔۔۔!

اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔ آمین۔
 
فرقان احمد

محفلین
موصوف دس بارہ برس قبل ق لیگ میں ہوا کرتے تھے اور غالباََ اس سے قبل کسی مذہبی جماعت سے وابستہ تھے۔ یہ تو کنفرم بات ہے کہ ان دنوں موصوف پارٹیاں بدلنے کے حوالے سے بدنام تھے۔ خان صاحب تو اس وقت بھی معروف سیاسی رہنما تھے۔ یہ تو پھر سفید جھوٹ ہوا نا ۔۔۔!
 
Top