امام حسین علیہ السلام اور آیۃ تطہیر:
رسول اللہ کی زوجہ باوفا ام سلمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سے نقل کرتی ہیں کہ:
ایک دن فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا رسول اللہ کے لیے غذا لے کر آئيں اس دن رسول اللہ میرے گھر میں تشریف رکھتے تھے، رسول اللہ نے اپنی بیٹی کی تعظیم کی اور فرمایا جاؤ میرے چچازاد بھائی علی اور میرے بچوں حسن و حسین کو بھی بلا لاؤ تا کہ ہم مل کر کھانا کھائيں کچھ دیر بعد علی و فاطمہ حسنین کا ہاتھ تھامے ہوئے رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اسی وقت جبرئيل آیۃ تطہیر لے کر نازل ہوئے اور کہا:
انمایریداللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت ویطھرکم تطھیرا،
اے پیغمبر کے اہل بیت خدا تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم کو ہر طرح کی برائی سے دور رکھے اور جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے ویساپاک و پاکیزہ رکھے۔۔۔۔۔