اقوال زریں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام

سیما علی

لائبریرین
حکمت 191
‏”دنیامیں انسان موت کی تیراندازی کا ہدف اورمصیبت وابتلاء کی غارت گری کی جولانگاہ ہےجہاں ہرگھونٹ کیساتھ اچھواورہر لقمہ میں گلوگیرپھنداہےاورجہاں بندہ ایک نعمت اسوقت نہیں پاتاجبتک دوسری نعمت جدانہ ہوجائےاوراسکی عمرکاایک دن آتا نہیں جبتک کہ ایک دن اسکی عمرکاکم نہ ہوجائے۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
خطبہ 128
‏جب حضرت ابو ذر رض کو ربذہ کی طرف جلا وطن کیا گیا تو ان سے خطاب کر کے فرمایا:۔
‏“اے ابوذر رض!تم اللہ کے لیے غضب ناک ہوئے ہو تو پھر جس کی خاطر یہ تمام غم و غصہ ہے اسی سے امید بھی رکھو ان لوگوں کو تم سے اپنی دنیا کے متعلق خطرہ ہے اور تمہیں ان سے اپنے دین کے متعلق اندیشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
حکمت 201
‏“ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں جو اس کی حفاظت کرتے ہیں اور جب موت کا وقت آتا ہے تو وہ اس کے اور موت کے درمیان سے ہٹ جاتے ہیں اور بے شک انسان کی مقررہ عمر اس کے لیے ایک مضبوط سپر ہے۔”
 

سیما علی

لائبریرین
حکمت 196

‏“تمہارا وہ مال اکارت نہیں گیا جو تمہارے لیے عبرت و نصیحت کا باعث بن جائے۔
جو شخص مال و دولت کھو کر تجربہ و نصیحت حاصل کرے اسے ضیاع مال کی فکر نہ کرنا چاہیے اور مال کے مقابلہ میں تجربہ کو گراں سمجھنا چاہیے۔
 

سیما علی

لائبریرین
فرمان مولا علی علیہ السّلام
دولت ہو تو پردیس میں بھی دیس ہے اور مفلسی ہو تو دیس میں بھی پردیس۔
اگر انسان صاحب دولت و ثروت ہو تو وہ جہاں کہیں ہو گا اسے دوست و آشنا مل جائیں گے جس کی وجہ سے اسے پردیس میں مسافرت کا احساس نہ ہو گا اور اگر فقیر و نادار ہو تو اسے وطن میں بھی دوست و آشنا میسر نہ ہوں گے۔ کیونکہ لوگ غریب و نادار سے دوستی قائم کرنے کے خواہش مند نہیں ہوتے اور نہ اس سے تعلقات بڑھانا پسند کرتے ہیں۔ اس لئے وہ وطن میں بھی بے وطن ہوتا ہے اور کوئی اس کا شناسا و پرسان حال نہیں ہوتا۔
حکمت نمبر 56
نہج البلاغہ
 

سیما علی

لائبریرین
خطبہ 138

‏غیبت اور عیب جوئی سے ممانعت کے سلسلے میں فرمایا

‏“جن لوگوں کا دامن خطاؤں سے پاک صاف ہے اور بفضل الٰہی گناہوں سے محفوظ ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ گناہگاروں اور خطاکاروں پر رحم کریں اور اس چیز کا شکر ہی(کہ الہہ نے انہیں گناہوں سے بچائے رکھا ہے)
 

سیما علی

لائبریرین
حکمت 222
‏“بلند انسان کے بہتر ین افعال میں سے یہ ہے کہ وہ ان چیزوں سے چشم پوشی کرے جنہیں وہ نہیں جانتا ہے۔”
 

سیما علی

لائبریرین
سب سے بڑا عاجز وہ ہے جو اچھے دوست نہ بناسکے ،اور اس سے بھی بڑا عاجز وہ ہے جو اچھا دوست پاکر اسے ضائع کردے ۔(نہج البلاغۃ ،ج۴، ص۴۔)
 

سیما علی

لائبریرین
توبہ ہر گناہ پر غالب آ جاتی ہے

‏⁦‪مولا‬⁩ ⁦‪علی‬⁩ علیہ السلام ❤️

‏( ⁦‪اقوالِ‬⁩ معصومین : ص ۱۶ )
 

سیما علی

لائبریرین
فرمان علی امامُ الاَبرار وقرانِ ناطق صلواۃاللہ علیہ
‏ریاکاری(دکھاوا کرنے والا) کا ظاہر حسین
‏اور باطن بیمار ہے۔

‏اقوالِ علی،جلد ۱(غرراحکم کا اردو ترجمہ)
 

سیما علی

لائبریرین
جھوٹی امید و آس :

امیر المومین حضرت علی المرتضی علیہ السلام ارشا دفرماتے ہیں:
جو شخص یہ گمان رکھتا ہے کہ نیک اعمال اپنائے بغیر جنت میں داخل ہوگا وہ جھوٹی امید و آس کا شکار ہے اور جس نے یہ خیال کیا کہ نیک اعمال کی بھرپور کوشش سی ہی جنت میں داخل ہوگا تو گویا وہ خود کو اللہ عزوجل کی رحمت سے مستغنی و بے پر واہ سمجھ بیٹھتا ہے۔(رسالہ بیٹے کو نصیحت ص ۱۶)
 

سیما علی

لائبریرین
قال امام علی علیہ السلام !!
‏آواز بلند نہ کرنا، نظریں جھکائے رکھنا اور میانہ طریقے سے چلنا،
‏ایمان کی بہترین نشانی ہے ۔
‏اقوال علی (ص 67 )
 

سیما علی

لائبریرین
حصول علم کی فضیلت

‏📌 اگر لوگ طلب علم کی فضیلت سے آگاہ ہو جاتے تو پھر وہ اسکی طلب میں خون بہانے اور گہرے سمندروں میں غوطہ لگانے پر بھی تیار ہو جاتے۔
‏✍️ امام علی ابن الحسین(ع)
 

سیما علی

لائبریرین
دستگیری
‏▫️کسی مضطرب کی داد فریاد سننا اور مصیبت زدہ کو مصیبت سے چھٹکارا دلانا بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہے۔
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 23
 

سیما علی

لائبریرین
امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ اسلام

‏“عقلمند دوسروں سے بے خبر ہو کر صرف اپنے نفس سے مطالبہ کرتا ہے کہ تو نیک کام کر اور اچھی باتیں اپنا”۔

‏میزان الحکمت جلد 3 ص 223
 

سیما علی

لائبریرین
امام على عليه السلام:
‏حسن خلق تین چیزوں میں ہے،
‏حرام سے بچنا،
‏حلال کو تلاش کرنا
‏اور اہل و عیال (کو تنگی سے بچائے رکھنا) اور ان پر فراخدلی سے خرچ کرنا۔
‏البحار: 71 / 394 / 63 وص 393 / 63 وص 396 / 76.
‏ميزان الحكمة - محمد الريشهري - ج ١ - الصفحة ٨٠١
‏دانشنامه قرآن و حديث، ج۳، ص۵۳۶
 

سیما علی

لائبریرین
قال امام علی علیہ السلام !!

‏آواز بلند نہ کرنا، نظریں جھکائے رکھنا اور میانہ طریقے سے چلنا،
‏ایمان کی بہترین نشانی ہے ۔

‏اقوال علی (ص 67 )
 
Top