اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستانی قرارداد منظور

محمداحمد

لائبریرین

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستانی قرارداد منظور – SAMAA​

UN.jpg

اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کرکے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیاکی بڑھتی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے، امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا سے متعلق او آئی سی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد پاکستان نے پیش کی اور اقوام متحدہ نے پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی قرارداد منظور کی۔
میں آج امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی اور 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر مقرر کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے او آئی سی کی ایماء پر پاکستان کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بالاآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کرلیا ہے، اقوام متحدہ کے لیے اگلا چیلنج تاریخی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کو کم کرنا ہو گا۔
The resolution proposed by #Pakistan and #OIC member countries on International Day to combat #Islamophobia is adopted in General Assembly, @UN today. Alhamdulillah!! pic.twitter.com/LFCyuoa4uJ
— Permanent Mission of Pakistan to UN, NY (@PakistanUN_NY) March 15, 2022
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دیگر اہم مقامات پر مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ انہوں ںے متعدد مرتبہ عالمی فورمز پر اسلامو فوبیا کے مضر اثرات سے بھی دنیا کو آگاہ کیا ہے۔
بشکریہ سماء نیوز
 
زیک

مسافر
بہترین اب عمران خان کی کوششوں سے چین نے ایغیور مسلمانوں کے خلاف ایکشن لینا بند کر دیا اور سعودیہ نے یمن میں مسلمانوں کو مارنا بھی ختم کر دیا۔ ان دونوں ممالک نے الحمدللّٰہ اس عمرانی قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اسلاموفوبیا کا قلع قمع کر دیا۔
 
محمد وارث

آپ کی بات اپنی جگہ پر لیکن چینی مسلمانوں یا یمن کے حالات کا اسلاموفوبیا کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اول الذکر سیاسی مسئلے ہیں اور آخر الذکر ایک سماجی مسئلہ ہے!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہترین اب عمران خان کی کوششوں سے چین نے ایغیور مسلمانوں کے خلاف ایکشن لینا بند کر دیا اور سعودیہ نے یمن میں مسلمانوں کو مارنا بھی ختم کر دیا۔ ان دونوں ممالک نے الحمدللّٰہ اس عمرانی قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اسلاموفوبیا کا قلع قمع کر دیا۔
درست ہے ۔ لیکن یہ بھی دیکھیے زیک کہ پاکستان کی موجودہ مالی حالات اور مسائل سے دوچار ہے ان پر مبنی مصلحتیں پاکستان (بلکہ وزیر اعظم) کی زبان روک لیتی ہیں ۔ورنہ اگر پاکستان کی معاشی (اور معاشرتی و تعلیمی بھی ) بنیاد اور رواں ڈھانچہ مستحکم ہو تو اور بہت کچھ کہا اور کیا جاسکتا ہے ۔
جہاں تک اقوام متحدہ (بلکہ اقوام منتخبہ) کا تعلق ہے، تو مسلمان دنیا میں عمران خان سے بہتر کسی نے ترجمانی نہیں کی ۔
یہ الگ بات ہے کہ جس اسلامی فکر کی تشکیل نو کا تقاضا ڈاکٹر اقبال اور دیگر مفکرین نے سو برس قبل کیا تھا وہ اس وقت کا اہم تقاضا ہے ۔لیکن افسوس کہ علماء کی اکثریت کو اپنے مسالک کے تحفظ اور برانڈنگ سے فرصت نہیں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہترین اب عمران خان کی کوششوں سے چین نے ایغیور مسلمانوں کے خلاف ایکشن لینا بند کر دیا اور سعودیہ نے یمن میں مسلمانوں کو مارنا بھی ختم کر دیا۔ ان دونوں ممالک نے الحمدللّٰہ اس عمرانی قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اسلاموفوبیا کا قلع قمع کر دیا۔

دلچسپ تبصرہ ہے۔

لیکن غیر متعلقہ ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اسلامو فوبیا کی خلاف قرارداد منظور کرنے اور اس سے نمٹنے کے لئے دن منانے کے پیچھے غرض و غایت یہ ہے کہ لوگ اسٹیریوٹائپنگ نہ کریں اور دنیا میں ہونے والی ہر دہشتگردی اور ہر برے کام کو بلا تحقیق اسلام یا مسلمانوں کے سر پر نہ تھوپ دیا جائے۔

ابھی تو صرف دن منانے کی قرارداد منظور ہوئی ہے۔ لیکن تعصب کے بل پر قائم تصورات اتنی جلدی ذہنوں سے نہیں مٹتے۔ اس لئے اس کام میں کافی محنت اور وقت لگے گا۔
 
Top