حسان خان
لائبریرین
ابھی ایک دھاگے میں دینی مدارس کے اوپر گفتگو ہو رہی تھی تو میرے ذہن میں آیا کہ انتہاپسندی کی بیماری سے پاک دیگر مسلم معاشروں میں بھی تو مدارس موجود ہیں، آخر اُن معاشروں میں ایسا کیا ہے جو ہمارے معاشرے میں نہیں؟
البانیہ کی مذہبی امور کی تنظیم نے رسول اللہ (ص) کے میلاد کے موقعے پر البانیہ کے دینی مدارس میں رسول اللہ (ص) کی سیرت سے متعلق امتحان منعقد کرایا تھا جس میں ملک بھر کے عام لوگوں نے شرکت کی۔ یہ امتحان تیرانا، الباسان، کورچہ، برات اور کاوایہ کے مدارس میں بیک وقت منعقد ہوئے تھے۔ آئیے ان امتحانات کی چند تصاویر دیکھتے ہیں اور یہ سوالات بھی خود سے پوچھتے ہیں آخر بلقان کے مسلم معاشروں میں دینی مدارس کیوں انتہاپسندی کے موجب نہیں ہیں، جبکہ پاکستان میں مدارس کا نام کیوں انتہاپسندی کے برابر میں لیا جاتا ہے۔