البانوی مدارس میں رسول اللہ ص کی سیرت پر ہوئے امتحان کی تصاویر

آدم کا بیٹا

محفلین
مجھے بھی ترکی میں اس قسم کے امتحانات کو دیکھنے کا موقع ملا۔ یہ امتحان ایک تنظیم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ترکی میں جوانوں کی اکثریت اسلامی تعلیمات سے بظاہر کوسوں دور دکھائی دیتی ہے لہذا نوجوانوں کی اس میں شمولیت اور تیاری کے مناظر نے کافی خوشگوار حیرت سے دوچار کیا۔
تاہم یہ امتحان مخلوط نہ تھے۔
 
الشفاء

لائبریرین
ابھی ایک دھاگے میں دینی مدارس کے اوپر گفتگو ہو رہی تھی تو میرے ذہن میں آیا کہ انتہاپسندی کی بیماری سے پاک دیگر مسلم معاشروں میں بھی تو مدارس موجود ہیں، آخر اُن معاشروں میں ایسا کیا ہے جو ہمارے معاشرے میں نہیں؟
آخر بلقان کے مسلم معاشروں میں دینی مدارس کیوں انتہاپسندی کے موجب نہیں ہیں، جبکہ پاکستان میں مدارس کا نام کیوں انتہاپسندی کے برابر میں لیا جاتا ہے۔
ہمارےبیشتر مدرسوں میں ہر قسم کی مروجہ تعلیم دی جاتی ہے سوائے ادب و محبت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کے۔ اور اگر کہیں پر یہ شیرینی موجود بھی ہے تو اس میں اخلاص کا فقدان ہوگا (الاّ ماشاءاللہ)۔ کیونکہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جس مدرسے میں محبت و ادب کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہو وہاں سے کوئی انتہا پسند نکلے۔۔۔:)
 
حسان خان

لائبریرین
مجھے بھی ترکی میں اس قسم کے امتحانات کو دیکھنے کا موقع ملا۔ یہ امتحان ایک تنظیم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ترکی میں جوانوں کی اکثریت اسلامی تعلیمات سے بظاہر کوسوں دور دکھائی دیتی ہے لہذا نوجوانوں کی اس میں شمولیت اور تیاری کے مناظر نے کافی خوشگوار حیرت سے دوچار کیا۔
تاہم یہ امتحان مخلوط نہ تھے۔

البانیہ میں منعقد ہونے والے امتحان بھی مخلوط نہیں تھے۔
ویسے، پانچ سو سال تک خلافتِ عثمانیہ کے ماتحت اکٹھے رہنے کے باعث البانوی اور ترک معاشروں میں بہت سارے مشترکات ہیں۔
 
آدم کا بیٹا

محفلین
البانیہ میں منعقد ہونے والے امتحان بھی مخلوط نہیں تھے۔
ویسے، پانچ سو سال تک خلافتِ عثمانیہ کے ماتحت اکٹھے رہنے کے باعث البانوی اور ترک معاشروں میں بہت سارے مشترکات ہیں۔

جی ہاں ۔ اور ایک نظر میں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ ترکی ہے یا البانیہ
 
حضرتِ عارف! میں بین الاقوامی سیاست اور حکومتوں کے بجائے بنیادی طور پر مسلم معاشروں میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ اس دھاگے میں میرا مقصود صرف البانوی معاشرے، وہاں کی دینی زندگی اور دینی مدارس کا ایک رخ دکھانا تھا، جس کا میری نظر میں ترکی کے حالیہ حکومت مخالف مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔

آپ کو ٹیگ کے نتیجے میں پہنچنے والی ناراحت کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ کوشش کروں گا کہ آئندہ آپ کو ناراحت پہنچانے سے گریز کروں۔ :)
مجھے ٹیگ کر دیا کرو احسان مجھے بھی روا داری بہت اچھی لگتی ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
ان تصاویر کو دیکھ کر حیرت اس لیے نہیں ہوئی کہ البانیہ ماضی قریب میں دنیا کی واحد ریاست رہی ہے جو سرکاری طور پر ملحد تھی۔ ایسے معاشرے میں سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مضمون لکھنے والے بچ بھی جائیں تو غنیمت ہے :)
 
dxbgraphics

محفلین
حق چھین لینے سے کیا زبان، ہاتھ، منہ بھی چھین سکتے ہو؟ :grin:

پاکستان کا آئین کہتا ہے یار تم تو بہت غصے میں لگ رہے ہو۔
کافی عرصہ بعد فورم پر آیا ہوں۔ بھگانے کا ارادہ ہے کیا۔ مجید سے مختصر ملاقات ہوئی تھی اس دفعہ پاکستان جب گیاتھا۔ تمہارا بھی مختصرا ذکر ہوا کہ گم ہوگئے ہو۔
 
Top