متأسفانہ، مجھے گفتاری عربی لہجے تو ایک طرف، فی الحال معیاری کتابی عربی بھی درستی سے نہیں آتی۔ اِسی لیے نغمۂ ہٰذا کے کلمات اور اُن کا ترجمہ نہیں لکھا تھا۔ میرا ارادہ تھا کہ جب عربی زبان پر تسلط ہو جائے گا تو اِس کا ترجمہ خود کروں گا، امّا (لیکن) آپ کی فرمائش پر نیٹ کی مدد سے کلمات اور ترجمہ زیر میں لکھ رہا ہوں:
[البنت الشلبية]
بنت الشلبية عيونها لوزية
حبك من قلبي يا قلبي إنت عينيا
حد القناطر محبوبي ناطر
كسر الخواطر يا ولفي ما هان عليا
بتطل بتلوح و القلب مجروح
و أيام عالبال بتعن و تروح
تحت الرمانة حبي حاكاني
و سمعني غناني يا عيوني و أتغزل فيا
دُخترِ بانزاکت، جس کی چشمیں (آنکھیں) بادامی ہیں
میں تمہیں دل سے محبوب رکھتا ہوں، اے میرے دل، تم میری دو چشمیں ہو
طاقوں کے نیچے میرا محبوب منتظر ہے
میری خاطرات شکستہ ہو گئیں، اے جانِ جاں، میرے لیے یہ بہت سخت ہے
تم دور ظاہر ہو کر ہاتھ ہلا رہی ہو اور میرا دل زخمی ہے
اور گذرے ہوئے ایام میری خاطر میں آ اور جا رہے ہیں
انار کے درخت کے زیر میں میرے محبوب نے میرے ساتھ گفتگو کی
اور مجھے نغمے سنائے، اے میری چشمو، اور میرے ساتھ عشق بازی کی