فاروق سرور خان
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پاکستان کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں درج ذیل قرارداد کے لئے التماس کرتا ہوں کہ یہ قراداد ہم سب منظور کریں اور اس پر عمل کروانے کی مکمل کوشش کریں ۔
تاکہ
پاکستان کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں درج ذیل قرارداد کے لئے التماس کرتا ہوں کہ یہ قراداد ہم سب منظور کریں اور اس پر عمل کروانے کی مکمل کوشش کریں ۔
تاکہ
آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان، پاکستان کے باشندوں کا بنیادی جمہوری حق ہے اور خدا تعالی کی بزرگی و برتری تسلیم کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے آئین پاکستان کو بحال کرنے کے لئے درج ذیل قرارداد آزادیء آئین تجویز کرتے ہیں۔ اور مطالبہ کرتے ہیں کے موجودہ آئین آور موجودہ اسمبلیاں فوراَ بحال کی جائیں۔ کہ
1۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حق حکومت و قانون سازی صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کے منتخب کردہ نمائیندوں کو حاصل ہے۔ کوئی فرد واحد اس حق کو چھیننے کا حق دار نہیں، اور مزید یہ کہ کوئی فرد یا افراد کسی صورت ان منتخب اسمبلیوں کو توڑ نہیں سکتا۔
یہ فیصلہ پاکستان کی موجودہ منتخب قومی اسمبلی اور سینیٹ ایک غیر معمولی مشترکہ اجلاس میں کریں کہ۔
1۔ یہ قرارداد منظور کریں کہ : "حق حکومت و قانون سازی صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کے منتخب کردہ نمائیندوں کو حاصل ہے۔ کوئی فرد واحد اس حق کو چھیننے کا حق دار نہیں، اور مزید یہ کی کوئی شخص کسی صورت ان منتخب اسمبلیوں کو توڑ نہیں سکتا"۔
2۔ کیا موجودہ حالات میں پاکستان کے لئے ایمرجنسی ضروری ہے ، اگر ہاں تو کیوں اور اس کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں؟ اس کا فیصلہ عوام کے موجودہ منتخب نمانئیندے قانون کی حدود میں رہتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کے نمائیندوں کی حیثییت سے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں کریں۔
3۔ کیا موجودہ صدر و وزیرِ آعظم پاکستان اپنے عہدے کے اہل ہیں؟ اس کا فیصلہ سینیٹ اور قومی اسمبلیوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے۔
4۔ کیا عدلیہ کے ججوں کو معزول کیے جانے کا فیصلہ درست ہے ؟ اس کا فیصلہ سینیٹ اور قومی اسمبلیوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے۔
5۔ اگر موجودہ صدر یا وزیر اعظم حکومت کے اہل نہیں تو ان کو ان کے عہدے سے معزول کرنے کا فیصلہ کیا جائے اور عبوری انتظامی حکومت قائم کرکے نئے انتخابات 90 دن کے اندر اندر کرائے جائیں۔
طریقہء عمل :
جمعہ 9 نومبر 2007۔
اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پاکستان کےتمام عوام، جمعہ نومبر 9، 2007 کو نماز جمعہ کے بعد کسی بھی سیاسی وابستگی سے بلند ہوکر یہ مطالبہ کریں کہ "اسمبلیوں کا اجلاس جمعہ 23 نومبر سے پہلے منعقد ہو ورنہ پاکستان کے عوام ہر جمعہ کو " مکمل گھر بیٹھ ہڑتال " کریں گے۔
ہمارا انتظار:جمعہ 23 نومبر 2007 تک
جمعہ 16 نومبر 2007:
اسمبلیوں کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ سامنے نہ آنے پر، مندرجہ بالا مطالبہ نماز جمعہ کے بعد دوبارہ دہرایا جائے۔
جمعہ 23 اور 30 نومبر 2007 :
اسمبلیوں کا اجلاس جمعہ 23 نومبر سے پہلے نہ منععقد ہونے پر ،اسمبلیوںکی بحالی تک ہر جمعہ " مکمل گھر بیٹھ ہڑتال "
ہمارا نعرہ : نومبر 23، 2007 سے پہلے موجودہ اسمبلیوں کی بحالی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس نہ ہونے کی صورت میں ہر جمعہ "مکمل گھر بیٹھ ہڑتال"
ٌاگر آپ یہ قرارداد آزادیء آئینِ پاکستان منظور کرتے ہیں تو اس کا جواب "منظور" کرکے دیں۔ اور یہ بات پاکستان کے ہر شہری تک پہنچا دیں ۔
اگر آپ اسے نامنظور کرتے ہیں تو اس کا جواب " نا منظور" لکھ کر دیجئے۔
اگر آپ اس قرارداد میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اپنی نیک نیتی کے ساتھ مجوزہ تبدیلی یہاں لکھ دیجئے اور دوسروں سے اس کو منظور کرنے کے لئے التماس کیجئے۔
سب سے پہلے پاکستان۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان۔