الجزیرہ اردو

385749900_08fbdd6321_o.jpg

الجزیرہ اردو کی شروعات بس اب ہونے کو ہی ہے ۔ اے آر وائی اس میں آہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ‏شاید یہ پہلا پرو اسلامک ٹیلی و‌ژن نیوز چینل ہو گا جو بین اقوامی ہوتے ہوئے بھی اردو میں ‏ہوگا ۔ ‏

میں الجزیرہ کی نیوز رپورٹنگ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا ۔ آپ میں سے جو ‏دوست گزشتہ دو تین سال یہ اس سے زیادہ عرصے سے الجزیرہ کی رپورٹنگ دیکھتے آئے ہوں ‏تو میں ان کو اس ڈور پر دعوت دیتا ہوں کہ آپ یہاں الجزیردہ کے بارے میں اپنے خیالات پیش ‏کریں ۔ ‏

اس الجزیرہ سائٹ کا پتہ یہ ہے ۔ ‏

AkjazeeraUrdu
 
الجزیرہ اچھا چائنل ہے
قطر کا ہے
مختلف فیہ چائنل ہے
بعض اسے ایجنٹ قرار دیتے ہیں اور بعض نہیں
یہ بات درستہ ہے کہ سیاستی طور پر سعودی عرب کے خلاف ہے
چھوٹی چھوٹی باتوں کا بتنگڑ بنانا عادت ہے
ہر شخص جس نے سعودی عرب کے خلاف بولنا ہو الجزیرہ اسکا منبر ہوتا ہے
العربیہ چائنل اس سے زیادہ بہتر ہو رہا ہے میری نظر میں۔ العربیہ کی خبریں پہلے آتی ہیں بنسبت الجزیرہ کے
لیکن پھر بھی الجزیرہ اچھا چائنل ہے۔ گرما گرم مواضیع کا محور ہے۔
اردو کا شامل ہونا اچھی بات ہے
بلکہ میں تو کہتا ہوں
العربیہ والوں کو بھی اردو کا سوچنا چاہئے
اردو اب لازم ملزوم ہوچکی ہے
 

بدتمیز

محفلین
نظامی :shock: ہاہاہاہاہا اوہ گاڈ نام کیوں تبدیل کر مارا؟ اور بھیا اردو ہی میں لکھا ہے انہوں نے۔ تمہیں پسند ہو تو معلومات لکھ مارو :p
 

Muhammad Naeem

محفلین
زبردست

اچھا ہے اگر الجزیرہ اردو میں بھی اپنی نشریات کا آغاز کردے ۔ اور پاکستان میں اس کی نشریات دکھانے پر پابندی نہ ہو۔
 

سندباد

لائبریرین
الجزیرہ کا اردو چینل ایک بہت بڑا قدم ہے۔ اس سے اردو کو عالمی سطح پر مزید فروغ ملے گا۔ ہم الجزیرہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔
 
Top