میں پہلے ہی جہاد میں مصروف ہوں روزی روٹی کے جہاد سے زیادہ اور کیا کروں آج کل کے دور میں حلال کھانا اور اپنی فیملی کو حلال کھلانے سے بڑا جہاد اور کیا ہو گا بھائی لوگ
میرا جہاد بالنفس یہ ہے کہ میں اردو محفل کا رُخ نہ کروں، دیکھیں کتنا عرصہ کامیاب ہوتا ہوں۔ آج میں نے اپنے آپکو 8 گھنٹے روکے رکھا!
وجہ یہاں کون سا ڈانس بار ہے یا ڈسکو کلب گازینو لگوا رکھا ہے ہم نے کہ ہمارے اوپر دہرا جہاد کرنے نکل پڑے آپ عارف بھائی
بھائی میں شروعات یہیں سے کروں گا، لیکن یہ جہاد آپ سب کیخلاف نہیں ہوگا بلکہ میرے نفس سے تعلق رکھے گا۔
نفس سے جہاد کا مطلب ہی یہ ہے کہ تقویٰ پر چلنا اور اپنے نفس کو کسی کام سے روکے رکھنا۔ روزہ بھی تو ایک قسم کا جہاد ہے نا!
چونکہ مجھے محفل سے بے پناہ محبت کی وجہ سے یہاں بار بار آنا پڑتا ہے۔ اسلئے میں اب زبردستی وقفہ وقفہ سے آؤں گا۔ دیکھتے ہیں آگے ہوتا ہے کیا
میرا جہاد بالنفس یہ ہے کہ میں اردو محفل کا رُخ نہ کروں، دیکھیں کتنا عرصہ کامیاب ہوتا ہوں۔ آج میں نے اپنے آپکو 8 گھنٹے روکے رکھا!
عارف بھیا ، اپنے جہاد کی اپڈیٹ تو دیں ذرا
آپ کے لئے نفسی جہاد یہ ہوگا کہ بے تکے اعتراضات پوسٹ کرنا چھوڑ دیں
آپ بھی تو جہاد کریں نا۔ میرے اعتراضات بر داشت کرکے