مبارکباد الحمدُ للہ، کاشان میاں آج ایک سال کے ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ،

ابو کاشان

محفلین
السلام و علیکم اہلِ اردو محفل!
الحمدُ للہ، کاشان میاں ان شاءاللہ آج ایک سال کے ہو جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انھیں اپنے سچّے دین پر عمل کرنے والا پکّا سچّا مؤمنِ کامل بنا۔


kashan.JPG

ماشاءاللہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کاشان میاں آپ کو پہلی سالگریہ مبارک ہو
ماشاءاللہ یہ تو بہت بڑے ہو گے ہیں ابھی کل کی ہی بات لگتی ہے کہ یہ خبر پڑھی تھی عمران بھائی کے ہاں کاشان میاں کی آمد ہوئی ہے
 

ابو کاشان

محفلین
کاشان میاں آپ کو پہلی سالگریہ مبارک ہو
ماشاءاللہ یہ تو بہت بڑے ہو گے ہیں ابھی کل کی ہی بات لگتی ہے کہ یہ خبر پڑھی تھی عمران بھائی کے ہاں کاشان میاں کی آمد ہوئی ہے

بہت شکریہ، خرّم چاچو

خرّم بھائی، دن اور مہینے تو چھوڑو اب تو سال بھی ایسے گزرتے ہیں کہ پتہ نہیں چلتا کہ کہاں چلے گئے۔ :)
 

مغزل

محفلین
بھئی ماشا اللہ ۔۔
خدا سلامت رکھے ۔۔
علم و عمل میں برکتیں نصیب فرمائے
ماں باپ کا مطیع و فرمانبراد بنائے اٰمین
 

محسن حجازی

محفلین
جناب بھتیجے کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو! اللہ طویل عمر صحت کے ساتھ عطا فرمائے آمین ثم آمین!
ویسے ہماری بھی سالگرہ قریب ہی ہے کچھ ہی فاصلے پر۔
 

ابو کاشان

محفلین
تمام محفل اراکین کا اور دوست بھائی آپکا، مغل بھائی آپکا، سخنور صاحب آپکا، جیہ جی آپکا (آپ خیریت سے ہیں نا)، محمد وارث صاحب کا، محسن حجازی بھائی کا اور دیگر تمام محفل اراکین کی مبارک باد اور دعاؤں کا تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو بھی خیر و عافیت سے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔اٰمین۔

خدا صالح بنائے ۔۔۔ جانے کیوں لگتا ہے کہ صاحبزادے کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے
وسلام

بہت شکریہ جناب، ۔۔۔ شاید' آپ کی تصویر' والے دھاگے میں دیکھا ہو گا۔ ورنہ آپ تو کراچی میں نہیں ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
جناب بھتیجے کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو! اللہ طویل عمر صحت کے ساتھ عطا فرمائے آمین ثم آمین!
ویسے ہماری بھی سالگرہ قریب ہی ہے کچھ ہی فاصلے پر۔

چچا جان بہت شکریہ۔
محسن بھائی خیریت سے ہیں نا۔ امید کر تا ہوں کہ خالہ جان کی طبیعت اب قدرے بہتر ہو گی اور تیز رفتاری کے ساتھ صحتمندی کی طرف رواں دواں ہونگی۔ اٰمین۔
خاص طور سے میرا سلام (السلام و علیکم!) خالہ جان کو پہنچا دیجیئے گا اور میری طرف سے دعاؤں کی بھی درخواست کر دیجیئے گا۔ بڑوں کی دعاؤں سے بہت سے بگڑے کام بن جاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابوکاشان میری جانب سے بھی آپ کو بیٹے کی سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ تعالی کاشان بیٹے کو نیک اور قابل بنائیں اور انہیں ان کے والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔ آمین۔
 

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ ایک دن یونہی کاشان بھی اپنے بیٹے کی سالگرہ منا رہے ہوں
میری طرف سے بہت سارا پیار کاشان کے لیے

1189842806_bday066.gif



1189842806_bday068.gif



1189842806_bday070.gif



1189842807_bday081.gif



1189842805_bday053.gif




1189842806_bday056.gif




1189842806_bday057.gif



1189842806_bday067.gif



1189842806_bday068.gif






 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ابو کاشان بھائی ، آپ تمام فیملی کو دلی مبارک باد !

یہ بتائیں کہ کاشان شرارتی ہیں یا سیدھے سادے ہیں (میری طرح) :) :)
 

زھرا علوی

محفلین
کاشان بے بی کو یہ سالگرہ بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔:) :)
اللہ انہیں زندگی کی ہر خوشی نصیب فرمائے اور اپنے والدین کا فرمابردار بنائے۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
میری جانب سے بھی آپ کو بیٹے کی سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ تعالی کاشان بیٹے کو نیک اور قابل بنائیں اور انہیں ان کے والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔ آمین۔،


farhatcake.jpg



birthday4.gif


b-day_teddy_flws.gif
 

ابو کاشان

محفلین
ابوکاشان میری جانب سے بھی آپ کو بیٹے کی سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ تعالی کاشان بیٹے کو نیک اور قابل بنائیں اور انہیں ان کے والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔ آمین۔

نبیل بھائی بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کی دعائیں قبول و منظور فرمائے۔ آٰمین۔
 

ابو کاشان

محفلین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ ایک دن یونہی کاشان بھی اپنے بیٹے کی سالگرہ منا رہے ہوں
میری طرف سے بہت سارا پیار کاشان کے لیے

1189842806_bday066.gif



1189842806_bday068.gif



1189842806_bday070.gif



1189842807_bday081.gif



1189842805_bday053.gif




1189842806_bday056.gif




1189842806_bday057.gif



1189842806_bday067.gif



1189842806_bday068.gif




ارے تعبیر سسٹر آپ نے تو کاشان کی سالگرہ بھرپور طریقے سے یہاں ہی منا لی۔
منائیں بالکل منائیں آخر بھتیجا بھی تو آپ ہی کا ہے نا۔ بہت بہت شکریہ آپ سب کی محبتوں کا۔ اللہ تعالیٰ آپ جیسی محبتیں تمام پاکستانیوں اور مسلم امّہ کے دلوں میں ڈال دے تو سب جگہ چین امن و سکون ہو جائے۔
 
Top