مبارکباد الحمد للہ میری چھوٹی بٹیا حریم احمد کو پاکستانی شہریت کا سرٹیفیکیٹ اور پاسپورٹ مل گیا :)

الحمدللہ فاطمہ صفا کی چھوٹی بہن حریم احمد کو آج الحمد للہ میری چھوٹی بٹیا حریم احمد کو پاکستانی شہریت کا سرٹیفیکیٹ اور پاسپورٹ مل گیا :)۔
ماشآاللہ میری دوسری گڑیا بھی میرے معشوق وطن پاکستان کی شہری بن گئی۔
 
arifkarim

معطل
آپ رہتے تو کوئیت میں ہیں اور غالباً بیٹی کی پیدائش بھی یہیں ہوئی تھی تو یہ پاکستانی شہریت کا کیا چکر ہے؟ کیا کوئیت کی شہریت نہیں ملنی چاہئے تھی؟
 
نہیں۔ صرف کویتیوں کے بچوں کو یہاں کی شہریت ملتی ہے۔ میرے لئے تو پاکستان کی شہریت زیادہ قابل قدر ہے۔
 
arifkarim

معطل
نہیں۔ صرف کویتیوں کے بچوں کو یہاں کی شہریت ملتی ہے۔ میرے لئے تو پاکستان کی شہریت زیادہ قابل قدر ہے۔
اوہ۔ میں کچھ دیر کیلئے یہ بھول ہی گیا تھا کہ آپ ہمارے "برادر" اسلامی ملک میں قیام پزیر ہیں۔ خیر مبارک ہو :)
 
باقی کا سکینڈینیویا
اسویڈن اور ڈنمارک۔ نارویجن اور یہ دونوں ایک ہی نسل سے ہیں :)
ایک سوال آیا ذہن میں ۔۔۔ برادر ہی کیوں ؟ سسٹر کیوں نہیں ؟
کیا ملک یا کنٹری مذکر سمجھے جاتے ہیں ؟ اور اس وجہ سے ممالک کے ساتھ برادر لکھا جاتا ہے!!!
 
انگریزی میں کنٹری مؤنث ہونے کی وجہ سے ممالک کو مؤنث شمار کیا جاتا ہے۔ اردو میں ملک مذکر ہونے کی وجہ سے ممالک کو مذکر شمار کیا جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
محفلین کی معلومات کے لئے یہ بتائیں گے کہ یہ ڈاکومنٹس بنوانے میں کتنا عرصہ لگا اور کتنا آسان رہا؟
 
ایک ہفتہ لگا یا سفارت خانے نے دستاویزات قبول کرنے کے بعد۔
اگر میں ایمرجنسی فیس دیتا تو اسی دن بھی مل سکتا تھا۔
اس سے پہلے مجھے کویتی وزارت سے پیدائش کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا پڑا۔
 
سفارت خانے کو ماں باپ کا قومی شناختی، پاسپورٹ اور کویت کے شناختی کارڈ کی کاپی اور بچے کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی کاپی پیش کرنا ہوگی۔
بچے کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ کا کویتی وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔
 
Top