مبارکباد الحمد للہ! میں گولڈ میڈلسٹ بن گیا ہوں

S. H. Naqvi

محفلین
مبارک یا اخی، :best:
بھائی اگر تھوڑی وضاحت کر دیں ڈگری کی تو کچھ علم میں اضافہ ہو جائے۔ بی ایس سی آنرز عربی سے کیا مراد ہے؟ بی ایس سے آنرز تو سائنس کے کسی سبجیکٹ میں ایف ایس سی کے بعد کی چار سالہ ڈگری کو کہتے ہیں میرے خیال میں جو ماسٹر کے برابر ٹہرائی جاتی ہے۔ یعنی اگر آپ دوسالہ بی ایس سی کریں اور ماسٹر کریں یا پھر چار سالہ بی ایس سی آنرز کر لیں۔
اگر عربی کے سبجیکٹ میں کی گئی ہے تو اسے بھی سائنس کی ڈگری گردانا جائے گا؟ اور کیا یہ پھر دو کے بجائے چار سالہ یعنی آنرز ہو گی؟
 
حسینی

یہ بی ایس سی نہیں بلکہ بی ایس عربی ہے۔۔ یعنی بیچلر آف اسٹیدیز ان عریبک۔ چار سالہ کورس جو کہ ایچ ای سی کے ہاں ماسٹر کے برابر گردانی جاتی ہے۔
اس میں ہم نے عربی زبان کی نحو، صرف، عروض، قافیہ، بلاغت، علم اللغہ (لینگویسٹک)، تجوید، عربی ادب قدیم اور حدیث، نقد قدیم و حدیث کے موضوعات سے تعلق رکھنے والے ً مضامین کے علاوہ مطالعہ پاکستان، سوشیالوجی، نفسیات، انگلش وغیرہ کے بھی مضامین پڑھے تھے۔
بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ان تمام مضامین کے لیکچرز (سوائے انگلش کے) عربی زبان میں ہوتے ہیں اور امتحان بھی عربی میں۔ جبکہ پڑھانے والے اساتذہ کا تعلق پاکستان کے علاوہ افغانستَان، ایران، عراق، مصَر، بنگلہ دیش،آذربائجان، اور کچھ افریقی ممالک سے تھا۔
 
حسینی

محفلین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو اور اللہ آپ کو مزید کامیابی دے۔ آمین
ماشاءاللہ !
بہت مبارک ہو!
خوب!
بہت مبارکباد بھیا!
ماشاءاللہ!
میری طرف سے ہدیۂ تبریک قبول کریں۔

بہت شکریہ آپ سب کا۔ آپ کی محبت اور چاہت ومبارکباد بھی میرے لیے میڈل ہیں۔ اللہ ہم سب کو دنیا وآخرت کے ہر امتحان میں کامیاب فرمائے۔ ً آمین۔
 
Top