جی جی، اسی لیے میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ عربی والوں کے لیے بنایا گیا ہےمیں نے اب نوٹ کیا ہے کہ یہ فونٹ نفیس نستعلیق سے ہی اخذ کیا گیا ہے۔
نہیں ہوا قبولاگر نفیس نستعلیق کی بنیاد پر بنا فونٹ قبول ہے تو نفیس نستعلیق کیوں قبول نہیں جی؟
کم از کم میرے لیے تو یہ نئی خبر ہے۔
برائے توجہ arifkarim
اس بحث کا ربط فراہم کریں گے؟ دلچسپ معلوم ہوتی ہے۔انہی صاحب نے ایک نستعلیق فونٹ بھی بنایا ہے، وہ بھی کافی اچھا ہے۔ اور لطف کی بات یہ ہے کہ اس وقت جب ویکیمیڈیا کی لیگل ٹیم نے اجازت نامہ کی وجہ سے تمام نستعلیق فونٹس کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا (بشمول تاج نستعلیق)، ایسے وقت میں ان کا بنایا ہوا نستعلیق اور ایک مزید نستعلیق فونٹ کافی دنوں تک زیر بحث رہے اور اب بھی ان پر گفتگو جاری ہے
جی عربی ویکی کے متحرک صارف، اس وقت عربی ویکی کا ڈیفالٹ فونٹ یہی ہے۔ نستعلیق فونٹ کا نام حسنی نستعلیق ہے، جو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
جی ہاں، حسینی نستعلیق، نفیس نستعلیق کا ”فورک“ ہے۔میں نے اب نوٹ کیا ہے کہ یہ فونٹ نفیس نستعلیق سے ہی اخذ کیا گیا ہے۔
تصمیم—یا ڈیکوٹائپ ACE—کے لیے بنایا گیا امیری، اور خالد حسنی کا امیری، دو مختلف فونٹس ہیں۔ یہ دونوں ڈیزائنز قاہرہ کے بولاق پریس (جو امیریہ پریس کے نام سے بھی جانا جاتا تھا) کے تخلیق کردہ نسخ فونٹ کے revivals ہیں، لیکن ڈیکوٹائپ کا امیری فونٹ مریم سمرز نے ڈیزائن اور ڈرا کیا ہے (اور غالباً صرف ACE یا تصمیم ہی کے لیے دستیاب ہے)، جبکہ خالد حسنی کا امیری اوپن ٹائپ (اور آزاد مصدر) فونٹ ہے۔ (ان دونوں فونٹس کے انگریزی ہجے بھی مختلف ہیں: ڈیکوٹائپ کا فونٹ Emiri ہے، جبکہ خالد حسنی کا فونٹ Amiri۔)[...]
جہا ں تک اس امیری فانٹ کا تعلق ہے تو اسکا ایک ورژن مزید فنکشنز کیساتھ انڈیزائن کے تصمیم پیکیج میں بھی موجود ہے:
http://aramedia.com/tasmeempublisher.htm
آپ بہتر سمجھ سکتے ہیںکیا گوگل ٹرانسلیٹ نے درست ترجمہ کیا تھا؟
تصمیم—یا ڈیکوٹائپ ACE—کے لیے بنایا گیا امیری، اور خالد حسنی کا امیری، دو مختلف فونٹس ہیں۔ یہ دونوں ڈیزائنز قاہرہ کے بولاق پریس (جو امیریہ پریس کے نام سے بھی جانا جاتا تھا) کے تخلیق کردہ نسخ فونٹ کے revivals ہیں، لیکن ڈیکوٹائپ کا امیری فونٹ مریم سمرز نے ڈیزائن اور ڈرا کیا ہے (اور غالباً صرف ACE یا تصمیم ہی کے لیے دستیاب ہے)، جبکہ خالد حسنی کا امیری اوپن ٹائپ (اور آزاد مصدر) فونٹ ہے۔ (ان دونوں فونٹس کے انگریزی ہجے بھی مختلف ہیں: ڈیکوٹائپ کا فونٹ Emiri ہے، جبکہ خالد حسنی کا فونٹ Amiri۔)
شکریہ سعادت۔ اسی مریم سمرز نے ایک نستعلیق فانٹ بھی بنایا ہے جو کہ اے سی ای انجن یا تصمیم میں بہت اچھا کام کرتا ہے آٹو کرننگ کیساتھ۔ میں نے ایک بار اسکے خالق تھامس مائیلو سے بات کی تھی کہ اگر اس آٹو کرننگ ٹیکنالوجی کو دیگر اوپن ٹائپ فانٹس جیسے جمیل نوری نستعلیق میں استعمال کیا جا سکے تو انکا کہنا تھا کہ شاید ایسا ممکن نہ ہوگا کیونکہ انکی ٹیکنالوجی محض کیریکٹر بیسڈ ہے جبکہ انپیج میں جو آٹو کرننگ ہے وہ ترسیمہ بیسڈ ہے۔ یہ دیکھیں مریم سمرز کا ڈیکوٹائپ نستعلیق جو کوئی سا بھی نستعلیقی جوڑ ڈیجیٹل طور پر لگا سکتا ہے، کرننگ ، نقاط اور اعراب کیساتھ!