راسخ کشمیری
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترمین ومکرمین زائرینِ محفل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمین ومکرمین زائرینِ محفل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے سب ’’موجوں‘‘ میں ہوں گے.
[align=justify:cc23f80bda]محفل کے آداب میں سے ہے کہ آنے والا اپنا تعارف کروائے ’’تعریف نہیں’’ سو میرا تعارف آپ نے کہیں نہ کہیں کسی دھاگے پر پڑھا ہوگا گزشتہ دو تین ماہ پہلے۔اس وقت میں ’’طلحہ بٹ‘‘ کے نام سے رجسٹر ہوا تھا۔ پھر مشاغل نے اس طرح آن دبوچا کہ میں یہاں پوسٹ کرنے سے رہا۔ پر گاہے گاہے اس بحرِ بیکراں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے اور حاصل کرنے آتا جاتا رہتا تھا۔
اس تعارفی خاکے کو فرصت سمجھتے ہوئے یہاں ڈاکٹر صاحب سے معذرت بھی چاہوں گا جنہوں نے اس وقت روایت کے مطابق مجھ سے بھی تعارفی سوال پوچھے تھے اور میں جواب نہ دے پایا تھا ۔
اسی طرح اعجاز اختر صاحب جو ایک مخلص انسان ہیں انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں مجھے اس وقت اردو کا کی بورڈ بناکر دیا تھا جسکے ذریعے میں عربی اور اردو بروقت ٹائپ کر سکتا تھا۔ میں نے چونکہ صوتی کی بورڈ کبھی استعمال ہی نہیں کیا اس لئے مجھے لکھنے میں بڑی مشقت ہوتی تھی جو خط دو منٹ میں لکھا جاتا ہے اس میں مجھے بیس منٹ لگتے تھے۔ ۔ اللہ بھلا کرے اعجاز اختر صاحب کا کہ انہوں نے چند دنوں میں مجھے یہ کی بورڈ عنایت کیا ۔ جزاہُ اللہُ خَیْر الجزاء ۔ آمین۔
اب بندہ نئے نام سے رجسٹر ہوا ہے۔ نبیل صاحب اگر چاہیں تو ’’طلحہ بٹ‘‘ والی آئی ڈی حذف کرسکتے ہیں۔
غالبا نبیل جی ہی شمعِ محفل ہیں۔۔ ان کو بھی میرا خصوصی شکریہ ۔۔۔
باقی اس محفل میں آکر یقین مانئے واقعی بڑا سرور ملتا ہے۔[/align:cc23f80bda]
دعا ہے کہ محفلوں میں ، عالی مقام دے
یہ محفل سرور کی ، اسے رب دوام دے
مُحبِّ لغت کی دور ہوں تِشنہ کامیاں
مُحبَّانِ اردو کو ایسے یہ جام دے
یہ محفل سرور کی ، اسے رب دوام دے
مُحبِّ لغت کی دور ہوں تِشنہ کامیاں
مُحبَّانِ اردو کو ایسے یہ جام دے
یہ دو بیت بیٹھے بیٹھے بن گئے۔ نظرِ ثانی کی فرصت نہی ملی اس لئے کسی غلطی پر مؤاخذہ نہ کریں ۔۔ ہاں اصلاح ضرور کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا حافظ ۔۔۔
راسخ کشمیری
3 اگست 2006 بروز جمعرات
خدا حافظ ۔۔۔
راسخ کشمیری
3 اگست 2006 بروز جمعرات