تعارف السلام علیکم۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Firenze

محفلین
خوش آمدید ، نام معلوم نہیں اس لئے محض اتنا ہی۔ تعارف کہاں ہےِ
شکریہ جی۔ ۔ ۔
تعارف یہ جی کہ موصوف لاہور میں ایم بی بی ایس کے طالبعلم ہیں۔ ناولز اور شاعری پڑھنا مشغلہ ہے۔ کبھی کبھار خود بھی قلم اٹھانے کا دل کرتا ہے پر ابھی اتنی ہمت نہیں ہو سکی کہ جو لکھا اسے منظر عام پر لایا جا سکے۔ ادب کے علاوہ بھی بہت سے جنون ہیں۔
اردو محفل یں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا اور ہمیں اپنی صلاحیتوں سے فیض یاب کرتے رہیں گے۔
بہت شکریہ جناب۔
 

میم نون

محفلین
جو حکم جناب۔ ۔ میں لاہور کا رہنے والا ہوں۔ ایم بی بی ایس کا سٹوڈنٹ ہوں۔
Firneze
مطلب تو جی مجھے بھی معلوم نہیں لیکن یہ ہیری پوٹر سیریز کا ایک کردار تھا۔بس نام اچھا لگا تو رکھ لیا نک۔

شکریہ جناب :)

ہمارے ہاں ایک شہر کا نام Firenze ہے تو میں سمجھا کہ شائد آپ بھی یہی پر پھنسے ہیں :grin:
 
فیرینزے جیسا کہ نوید نے کہا کہ اٹلی کے شہر ہے جو روم سے قریب اور شمال میں ہے، اس کو اٹلی کے ثقافتی دارالخلافہ بھی کہاجاتا ہےاور سیاحتی مرکز بھی ہے، آج بھی اٹالین زبان سیکھنے کو سب فیرنزے ہی جاتے ہیں، جیسے اردو سیکھنے لکھنو جاتے تھے۔ آج کی معروف اٹالین زبان درحقیقت فیرینزےکی مقامی ذبان ہے جو قومی زبان کی حیثیت اختیار کرگئی، اور 3 برس پہلے اسپرانتو کی عالمی کانفرنس کے سلسلہ میں بندہ 2 دن وہاں رہا ہے۔ مزے کا شہر ہے مگر تب صرف کانفرنس میں ہی شرکت کی تھی

فیرینزے صاحب خوش آمدید اور اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے
 
Top