تعارف السلام علیکم! نام زبیر احمد ہے، تعارف حضرت جونؔ کی زبانی ☺

زبیر احمد

محفلین
اپنا خاکہ لگتا ہوں
ایک تماشا لگتا ہوں

آئینوں کو زنگ لگا
اب میں کیسا لگتا ہوں

اب میں کوئی شخص نہیں
اُس کا سایہ لگتا ہوں

سارے رشتے تشنہ ہیں
کیا میں دریا لگتا ہوں

اُس سے گلے مل کر خود کو
تنہا تنہا لگتا ہوں

خود کو میں سب آنکھوں میں
دُھندلا دُھندلا لگتا ہوں

میں ہر لمحہ اس گھر سے
جانے والا لگتا ہوں

کیا ہوئے وہ سب لوگ کہ میں
سُونا سُونا لگتا ہوں

مصحلت اس میں کیا ہے میری
ٹوٹا . پھوٹا . لگتا . ہوں

کیا تم کو اس حال میں بھی
میں دنیا کا لگتا ہوں

کب کا روگی ہوں ویسے
شہرِ مسیحا لگتا ہوں

میرا تالُو تر کر دو
سچ مُچ پیاسا لگتا ہوں

مجھ سے کمالو کچھ پیسے
زندہ مُردہ لگتا ہوں

میں نے سہے ہیں مَکر اپنے
اب بے چارہ لگتا ہوں

جونؔ ایلیاء
 
زیک

مسافر
خوش آمدید زبیر۔

آپ کے ارادے تو کافی خطرناک لگتے ہیں کہ تعارف بھی شاعری کی صورت کیا ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنا خاکہ لگتا ہوں
ایک تماشا لگتا ہوں
ٹکٹ لگا نے کا ارادہ ہے یا بھی ٹیسٹ ٹرانسمیشن چلے گی۔

آئینوں کو زنگ لگا
اب میں کیسا لگتا ہوں
پتا کر کے آنا تھا نا۔۔۔ ابھی ہم نے تو دیکھا بھی نہیں۔۔۔ کیا بتا سکتے ہیں۔

اب میں کوئی شخص نہیں
اُس کا سایہ لگتا ہوں
اتنی دبلے پتلے ہوگئے۔۔۔ سایہ کون سا۔۔۔ شام کا صبح کا یا دوپہر کا۔۔۔۔ تاکہ ہیئت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

سارے رشتے تشنہ ہیں
کیا میں دریا لگتا ہوں
یہ تو حقوق العباد سے صریح لاپرواہی ہے۔۔۔ اصلاح کی طرف آئیے۔

اُس سے گلے مل کر خود کو
تنہا تنہا لگتا ہوں
بہت بری بات ہے۔۔۔ اعترافات کا زمانہ نہیں۔ دوبارہ گلے مل کر بھی یہی محسوسات رہتے ہیں؟

خود کو میں سب آنکھوں میں
دُھندلا دُھندلا لگتا ہوں
ضعف بصارت ہی کہیں کارفرما نہ رہی ہو۔۔۔۔ مناسب علاج معالجہ کے بعد کوئی فرق؟

میں ہر لمحہ اس گھر سے
جانے والا لگتا ہوں
اتنی سختی ہے گھر والوں کی طرف سے توسدھرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ قبل اس کے واقعی سامان سمیت۔۔۔۔۔۔

کیا ہوئے وہ سب لوگ کہ میں
سُونا سُونا لگتا ہوں
سوتا سوتا ہوتا تو ہم بھی اک آہ بھرتے۔۔

مصحلت اس میں کیا ہے میری
ٹوٹا . پھوٹا . لگتا . ہوں
یہ حلیہ بنا کر ہمدردی لیتے ہیں عام طور پر لوگ۔۔۔ اس کے علاوہ تو کوئی مصلحت نہیں ہوتی۔۔۔

کیا تم کو اس حال میں بھی
میں دنیا کا لگتا ہوں
جی زندہ تو دنیا کا ہی ہوتا۔۔۔ ہاں کوئی کفن میں سے نکلے تو یقینی طور پر سوال بنتا ہے۔

کب کا روگی ہوں ویسے
شہرِ مسیحا لگتا ہوں
روگی مسیحا بھی کہہ سکتے ہیں ہم؟

میرا تالُو تر کر دو
سچ مُچ پیاسا لگتا ہوں
ابھی جس کو اپنی پیاس پر خود شبہ ہو۔۔ اس پر کیا بات کریں ہم۔۔۔۔

مجھ سے کمالو کچھ پیسے
زندہ مُردہ لگتا ہوں
جون ایلیا تو سید تھے۔۔۔ تو اشارے میں مزار کا کہہ گئے۔۔۔ آپ کے بارے میں کیا حکم ہے؟

میں نے سہے ہیں مَکر اپنے
اب بے چارہ لگتا ہوں
چارہ مہیا کیا جائے تو بھی یہی حال رہے گا؟

اوہ اچھا۔۔۔

لگے ہاتھوں اپنا تعارف بھی دیجیے کہ بقول مومن۔۔۔۔ ع - زباں تھک گئ مرحبا کہتے کہتے۔۔۔
 
محمد فہد

محفلین
ارادے باندھتا ہوں، باندھ کر پھر توڑ دیتا ہوں کہیں "ایسا" نہ ہو جائے، کہیں "ویسا" نہ ہو جائے

وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
 
زبیر احمد

محفلین
ٹکٹ لگا نے کا ارادہ ہے یا بھی ٹیسٹ ٹرانسمیشن چلے گی۔

پتا کر کے آنا تھا نا۔۔۔ ابھی ہم نے تو دیکھا بھی نہیں۔۔۔ کیا بتا سکتے ہیں۔

اتنی دبلے پتلے ہوگئے۔۔۔ سایہ کون سا۔۔۔ شام کا صبح کا یا دوپہر کا۔۔۔۔ تاکہ ہیئت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

یہ تو حقوق العباد سے صریح لاپرواہی ہے۔۔۔ اصلاح کی طرف آئیے۔

بہت بری بات ہے۔۔۔ اعترافات کا زمانہ نہیں۔ دوبارہ گلے مل کر بھی یہی محسوسات رہتے ہیں؟

ضعف بصارت ہی کہیں کارفرما نہ رہی ہو۔۔۔۔ مناسب علاج معالجہ کے بعد کوئی فرق؟

اتنی سختی ہے گھر والوں کی طرف سے توسدھرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ قبل اس کے واقعی سامان سمیت۔۔۔۔۔۔

سوتا سوتا ہوتا تو ہم بھی اک آہ بھرتے۔۔

یہ حلیہ بنا کر ہمدردی لیتے ہیں عام طور پر لوگ۔۔۔ اس کے علاوہ تو کوئی مصلحت نہیں ہوتی۔۔۔

جی زندہ تو دنیا کا ہی ہوتا۔۔۔ ہاں کوئی کفن میں سے نکلے تو یقینی طور پر سوال بنتا ہے۔

روگی مسیحا بھی کہہ سکتے ہیں ہم؟

ابھی جس کو اپنی پیاس پر خود شبہ ہو۔۔ اس پر کیا بات کریں ہم۔۔۔۔

جون ایلیا تو سید تھے۔۔۔ تو اشارے میں مزار کا کہہ گئے۔۔۔ آپ کے بارے میں کیا حکم ہے؟

چارہ مہیا کیا جائے تو بھی یہی حال رہے گا؟

اوہ اچھا۔۔۔

لگے ہاتھوں اپنا تعارف بھی دیجیے کہ بقول مومن۔۔۔۔ ع - زباں تھک گئ مرحبا کہتے کہتے۔۔۔
گھر سے مراد یہ زندگی ہے کہ نجانے کب آخری ہچکی ہو، اور ہم چل بسیں. (واللہ اعلم)
آپ کو بھی دوبارہ خوش آمدید. :)
کہاں غائب تھے؟
شکریہ جناب،
پہلے اکاؤنٹ بنایا، پھر مصروفیات...
اب پھر کسی نے یاد فورم کا نام یاد دلایا. تو چلے آئے.
امید ہے یہاں ذوق کو تسکین ملے گی.
 
آخری تدوین:

زبیر احمد

محفلین
و علیکم السلام
خوش آمدید.
اب ذرا حقیقی تعارف بھی ہو جائے.
تعلیم،مشاغل؟
شکریہ جناب!
ابھی طالب علم ہوں. CA کر رہا ہوں. دو لیول رہتے ہیں. آڈٹ فرم میں انٹرن شپ جاری ہے.
مشاغل تو نہیں مشغلہ کتب بینی ہے. جو کہ ایک عرصہ سے مصروفیت کی وجہ سے رکا ہوا ہے.
 
Top