تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

عبدالمالک

محفلین
امید ہے سب صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے:)۔
میرا نام (جیسا کہ میری آئیڈی سے ظاہر ہے)عبدالمالک ہے۔ اور میں اردو محفل سے پہلے چند آئی ٹی فارمز پر بھی کام کر چکا ہوں۔ حالیہ دنوں بھی ایک آئی ٹی فارم کا مستقل ممبر ہوں۔ اردو زبان میں آئی ٹی کی تعلیم کو فروغ دینا میری اوّلین ترجیح رہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میری انہیں کاوشوں کے باعث یہاں بھی کچھ دوست مجھے پہچانتے ہوں۔ جہاں تک تعلیم کی بات ہے تو انسان مرتے دم تک کچھ نا کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے یعنی اس کا تعلیمی سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ یہ بندہ بھی ایک ادنٰی سا طالب علم ہی ہے۔
اردو محفل پر کسی نے انوائٹ نہیں کیا البتہ ایک بلاگ سے لنک ملا۔ فارم کا جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ واقعی یہ فارم صحیح اردو فارم کہلانے کا حقدار ہے۔ اسی انفرادیت نے مجھے اس محفل کا ایک رکن بننے پر مجبور کر دیا۔ میری کوشش ہوگی کہ کچھ نا کچھ آئی ٹی سے وابستہ یہاں پر ضرور شیئر کرتا رہا کروں۔ امید ہے آپ احباب خوش دلی سے خیر مقدم کریں گے۔والسلام
 

عبدالمالک

محفلین
خوش آمدید لالہ :)
ہمیں خوشی ہو گی اگر آپ اپنا آئی ٹی سے متعلق کام یہاں شیئر کریں گے :)
بہت بہت شکریہ۔ یہ لفظ لالا تو میرے خیال سے پختون دوست استعمال کرتے ہیں۔ میرا تعلق پنجاب سے ہے۔
جی انشاءاللہ۔۔۔ اب آئے ہیں تو کچھ نا کچھ حصہ تو ضرور لیں گے :)۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
عبد المالک بھائی آپ کو محفل میں خوش آمدید :happy:
آپ کا تعارف پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔
امید ہے آپکی یہاں موجودگی اس اردو محفل کے لیے بہت مفید اور خوشگوار اضافہ ثابت ہوگی۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت بہت شکریہ۔ یہ لفظ لالا تو میرے خیال سے پختون دوست استعمال کرتے ہیں۔ میرا تعلق پنجاب سے ہے۔
جی انشاءاللہ۔۔۔ اب آئے ہیں تو کچھ نا کچھ حصہ تو ضرور لیں گے :)۔
تعلق تو میرا بھی پنجاب سے ہے لالہ لیکن میں سب کو یہاں لالہ ہی کہتی ہوں :)
کیونکہ مجھے یہ اچھا لگتا ہے :)
 

مغزل

محفلین
عبدالمالک صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید،
آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی ۔
امید ہےآپ سے ہم سب محفلین کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو بلا تامل رابطہ کیجے گا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تعلق تو میرا بھی پنجاب سے ہے لالہ لیکن میں سب کو یہاں لالہ ہی کہتی ہوں :)
کیونکہ مجھے یہ اچھا لگتا ہے :)
لالہ سے مجھے یاد آیا ہمارے محلے میں ایک گھر میں 14 بہن بھائی ہیں 7 بہیں اور 7 بھائی۔ اب تو نہیں خیر پہلے وہ سب بھائیوں کو لالہ ہی کہہ کر بُلاتی تھیں بڑے لالہ ، چھوٹے لالہ، درمیانے لالہ ہا ہا ہا
 

شمشاد

لائبریرین
عبد المالک صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

پنجاب میں بہت سے علاقوں میں بڑے بھائی کو لالہ کہتے ہیں۔

پشاور کا تو نہیں کہہ سکتا البتہ یہ لفظ ایبٹ آباد میں ہندکو زبان میں خاصا بولا جاتا ہے۔ اور اپنے سے بڑے کو عزت سے مخاطب کرنے کے لیے بولتے ہیں۔

آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
 

عبدالمالک

محفلین
عبدالمالک صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید،
آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی ۔
امید ہےآپ سے ہم سب محفلین کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو بلا تامل رابطہ کیجے گا۔
اتنے اچھے انداز میں ویلکم کرنے کا بہت شکریہ۔ امید ہے مجھے بھی یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور کچھ سیکھ سکوں یا نا سیکھ سکوں لیکن قوی امید ہے اردو بولنا تو ضرور سیکھ جاؤں گا:-P
 

عبدالمالک

محفلین
السلام علیکم مجھے لگتا ہے عبدالمالک ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں
خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر خوش آمدید
آپ کو بھی یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
زندگی امتحان ہے خرم
ہماری پرانی پہچان ہے خرم
:)
ویلکم کرنے کا شکریہ۔۔ خوش رہیں:)۔
 
Top