تعارف السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا نام ندیم احمد یار خان ہے اور میرا تعلق گاؤں شینکہ سے ہے جو تحصیل حضرو (اٹک) میں واقع ہے۔میں پاکستان آرڈینینس فیکٹریز میں کام کرتا ہوں اور واہ کینٹ میں رہائش پذیر ہوں۔فارغ وقت میں فورم گردی کے ذریعے علم کے حصول میں مگن رہتا ہوں۔

والسلام
شکریہ
 

یوسف-2

محفلین
ندیم
احمد
یار
خان صاحب!
آپ چاروں:) کو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ "لوگوں" کی آمد سے محفل کی رونق میں اضافہ ہوگا
 
ندیم صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
جزاک اللہ بھائی جان
میں mba کرچکا ہوں۔اور اب اسلامک اسٹڈیز کے سلسلے میں ایم اے اسلامیات کی تیاری کر رہا ہوں۔پسندیدہ مشغلہ پڑھنا پڑھانا ہے اور پارٹ تائم ایک اکیڈمی بنائی ہوئی جس میں انٹر لیول تک ٹیوشن پڑھائی جاتی ہے۔فارغ وقت میں فورم گردی کے ذریعے حصولََِ علم میں مصروف رہتا ہوں۔
یہی مختصر سا تعارف ہے میرا
 

dehelvi

محفلین
وعلیکم السلام ندیم احمد صاحب!
محفل میں ہم سب کی طرف سے آپ کو سویدائے قلب سے خوش آمدید۔
 

مغزل

محفلین
قبلہ ندیم احمد یار خان صاحب محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، امید ہے آپ سےمراسلت کا شرف حاصل رہے گااور خزینہِ علم سے ہمیں بھی دستیابی ہوگی۔
 
قبلہ ندیم احمد یار خان صاحب محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، امید ہے آپ سےمراسلت کا شرف حاصل رہے گااور خزینہِ علم سے ہمیں بھی دستیابی ہوگی۔
جزاک اللہ خیراَ جناب!
ان شاء اللہ یہ سیکھنے سکھانے کا عمل تو جاری ہی رہنا ہے ہم بھی کچھ پانے کے لیے ہی یہاں آئے ہیں اور امید رکھتے ہیں آپ جیسے قدردان ضرور راہنمائی فرمائیں گے۔
 

mfdarvesh

محفلین
ایم بی اے فنانس تو بہت میں کلاس کی ڈگری ہے
بنک میں تو بڑے آسانی سے جاب مل جاتی ہے، مجھے بھی شوق ہے یہ ڈگری لینے کا
 
Top