تعارف السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کلموہی

محفلین
جیساکہ نام سے ہی ظاہر ہے، لیکن آپ کی پرزور اپیل (جو کہ محفلین تو کبھی نہیں کرنے والے) پر تعارف زدہ ہو رھی ہوں۔
کام وام تو ہے کچھ نہیں جو بتا سکوں۔ فراغت کے باعث کافی مشغول رہتی ہوں۔ اور ناکارہ نکمی جیسے الفاظ (کیوںکہ میرے اقارب مجبور ہیں ان کے استعمال پہ) کا میرا خیال ہے اردو لغت سے اخراج ہو جائے تو کچھ سکھ میری زندگی کا رستہ شاید دیکھ پائیں۔
اسکے علاوہ بھی میں کچھ نہیں کرتی۔ ہاں باتیں بھی بہت نہیں کرتی (اندازہ تو ہو ھی رہا ھو گا میری خاموش طبع کا) میں مسلسل کئی دن خاموش رہ سکتی ہوں تو بھی میرے جبڑوں میں اینٹھن نہیں ھوتی(ناقدین کو اس بات سے ھو سکتی ھے) بہر کیف میں ایک اچھی کلموہی ثابت ہوں گی محفل میں۔ اور میری موجودگی میں بے فکد ہو جائیں اس محفل کو نظر نہیں لگنے والی
 
اردو محفل میں خوش آمدید ۔ امید ہے آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی ۔ :)

ویسے بھی کچھ دنوں سے محفل میں خواتین ممبرز کا اضافہ ہو رہا ہے تو ان سب کو نظر سے بچانے کے لیے ایک آدھ کلموہی کی ضرورت تھی جو آپ آ گئیں
(سیریس نہ لیجیے گا کیونکہ آپ نے اپنا نام مجھ سے مشورہ کر کے نہیں رکھا ):D
تعارف زدہ ہو رھی ہوں
نئی اصطلاح متعارف کروانے کا شکریہ:)
فراغت کے باعث کافی مشغول رہتی ہوں
یہ بھی ٹھیک ہے
 

کلموہی

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید ۔ امید ہے آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی ۔ :)

ویسے بھی کچھ دنوں سے محفل میں خواتین ممبرز کا اضافہ ہو رہا ہے تو ان سب کو نظر سے بچانے کے لیے ایک آدھ کلموہی کی ضرورت تھی جو آپ آ گئیں
(سیریس نہ لیجیے گا کیونکہ آپ نے اپنا نام مجھ سے مشورہ کر کے نہیں رکھا ):D

نئی اصطلاح متعارف کروانے کا شکریہ:)

یہ بھی ٹھیک ہے
جی جی بہت عمدہ وہ انگریز کہتا ہے نا never mind بس وہی:nerd:
تعریف کے لیے شکریہ:notworthy:
تو پھر کوئی سیاپا شاپا ڈالیں کہ خواتین واپسی کی راہ پکڑ سکی:loser:
 

سین خے

محفلین
خوش آمدید آآآآ۔۔ آ۔۔۔محترمہ (محترمہ ہی ٹھیک ہے) :)
لکھ تو آپ کافی دلچسپ رہی ہیں :D امید ہے آپ کے آنے کے باعث رونق بڑھے گی :)
 
Top