تعارف السلام علیکم

عثمان

محفلین
السلام علیکم
اے اہلیانِ محفل۔۔۔ بعد سلام عرض ہے کہ حقیر فقیر پر تٖقصیر جو ایک لمحہ کہلاتا ہے اور اصلی نام صیغہء راز میں رکھنا پسند کرتا ہے۔۔ اپنے آپ کو آپ کی محفل میں خوش آمدید کہتا ہے۔
ناچیز کو اس محفل میں قدم رنجہ فرمانے کی دعوت اس حقیر فقیر پر تقصیر سے بھی کہیں زیادہ حقیر فقیر پر تقصیر دوست نے دی تھی۔ حقیر انگشت نمائی پسند نہیں کرتا ورنہ نام لے کر بتا دیتا۔۔۔ خیر آپ لوگ اگر اتنے ذہین ہوئے جتنا میرے سامنے رکھا ٹشو پیپر کا ڈبہ ہے تو یقینآ تھوڑی دیر میں ہی آپ جان جائیں گے کہ آپ کے سیزر کے ساتھ بروٹس کس نے کیا ہے۔۔۔

بہت خوش رہیے۔۔
دیر ہوگئی ورنہ کیا ہی اچھا تھا کہ آپ یہ "تعارف" بھی صیغہء راز ہی میں رکھتے۔ ;)
 
السلام علیکم
اے اہلیانِ محفل۔۔۔ بعد سلام عرض ہے کہ حقیر فقیر پر تٖقصیر جو ایک لمحہ کہلاتا ہے اور اصلی نام صیغہء راز میں رکھنا پسند کرتا ہے۔۔ اپنے آپ کو آپ کی محفل میں خوش آمدید کہتا ہے۔
ناچیز کو اس محفل میں قدم رنجہ فرمانے کی دعوت اس حقیر فقیر پر تقصیر سے بھی کہیں زیادہ حقیر فقیر پر تقصیر دوست نے دی تھی۔ حقیر انگشت نمائی پسند نہیں کرتا ورنہ نام لے کر بتا دیتا۔۔۔ خیر آپ لوگ اگر اتنے ذہین ہوئے جتنا میرے سامنے رکھا ٹشو پیپر کا ڈبہ ہے تو یقینآ تھوڑی دیر میں ہی آپ جان جائیں گے کہ آپ کے سیزر کے ساتھ بروٹس کس نے کیا ہے۔۔۔

بہت خوش رہیے۔۔

وعلیکم السلام
خوش آمدید
 
شمشاد

لائبریرین
میں اپنی زندگی سے یہیں تک ہوں روشناس
اک لمحہ تیرے ساتھ گزارا ہے اور بس

کلام حزیں صدیقی
 
ایک لمحہ

محفلین
لو جی
اس کو کہتے ہیں اُلٹی آنتیں گلے پڑیں
ایک تو جناب کو ممبر بنایا
اور چلے ہیں میرے پول کھولنے
یارو نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں رہا
تم کو کہا بھی تھا کہ بقر عید کو بہت زمانہ ہو گیا ہے۔۔ اب کچرے سے آنتیں اُٹھا کر گلے میں لٹکانا چھوڑ دو۔۔ اب تو اُن آنتوں کو پکا کر صابن یا غبارے بھی نہیں بنائے جا سکتے۔۔ لیکن مجال ہے کہ جس بھوسے پر تم نے دماغ کی تہمت لگا کر کھوپڑی میں سجایا ہوا ہے، اُس میں کوئی عقل کی بات گھستی ہی نہیں ۔۔

اور جب آپ کا زمانہ تھا تب آپ نے کونسی نیکی کرلی جو اس زمانے پر اعتراض ہے ۔۔
 
ایک لمحہ

محفلین
وعلیکم السلام ایک لمحہ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اللہ کرے یہ ایک لمحہ وہ لمحہ ہوں جو صدیوں پہ محیط ہوجاتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

بہت بہت شکریہ۔۔
نہیں جی۔۔ میں صدیوں تک محیط نہیں ہوں۔۔ ہاں یہ شہزاد ضرور ہے۔۔ بلکہ یہ تو اتنے پرانے ہیں کہ صدیاں ایک دوسرے کو یہ دعا دیتی ہیں ۔۔ "اللہ کرے یہ صدی وہ صدی ہو جو شہزاد پہ محیط ہو جاتی ہے۔۔"
 
Top