خوش آمدید۔
خدا ٹنڈ کارپوریشن کو سلامت رکھے۔ اب تو لاہور سے پورے پاکستان کا تعلق ہے۔
اردو کے اشعار سرچ کرتے ہوئے یہاں آگئی ہوں ۔
اسے کہتے ہیں شانِ نزول۔ عثمان نوٹ کرو۔
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
آتے ہیں اور ذہن میں اشعار بھی نہیں!
ویسے عربی ڈوہڑے تلاش کرتے ہوئے لینڈ کرنا زیادہ ایڈونچرس ہوتا۔ آؤ بھگت بھی انتہا کی ہوتی۔ لوگ فیس بک چھوڑ چھوڑ کے آپ کی پروفائل دیکھنے آتے۔ اے بسا آرزو کہ خاک شدہ!
کتنا لذیذ جملہ ہے! آپ اردو میں ماسٹر شیف سیریز شروع فرما کر ثوابِ دارین کیوں نہیں حاصل کرتیں؟
ایم بی اے کی طالب علم ہوں ۔
سلیبس ختم ہو گیا؟