تعارف السلام و علیکم

رمیز کالو

محفلین

مسلمانوں کا عروج و زوال


✒..... حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالن پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث و فقہ دارالعلوم دیو بند تحریر فرماتے ہیں کہ:
تاریخ شاہد ہے کہ جب تک مسلمان قرآنِ پاک کی پاکیزہ تعلیمات اور ارشاداتِ نبوی پر زندگی کے تمام شعبوں میں عمل کرتے رہے، اللہ جل شانہ نے مسلمانوں کو ایسی ترقی اور ایسا عروج عطا فرمایا جس کی نظیر پیش کرنے سے تمام اقوامِ عالم عاجز ہیں،
اور آج مسلمان کتاب و سنت چھوڑ کر ایسے ذلیل و خوار ہوگئے ہیں کہ اگلے لوگ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے !

اصلاحِ معاشرہ ص ۲۳


 

x boy

محفلین
مسلمانوں کا عروج و زوال


✒..... حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالن پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث و فقہ دارالعلوم دیو بند تحریر فرماتے ہیں کہ:
تاریخ شاہد ہے کہ جب تک مسلمان قرآنِ پاک کی پاکیزہ تعلیمات اور ارشاداتِ نبوی پر زندگی کے تمام شعبوں میں عمل کرتے رہے، اللہ جل شانہ نے مسلمانوں کو ایسی ترقی اور ایسا عروج عطا فرمایا جس کی نظیر پیش کرنے سے تمام اقوامِ عالم عاجز ہیں،
اور آج مسلمان کتاب و سنت چھوڑ کر ایسے ذلیل و خوار ہوگئے ہیں کہ اگلے لوگ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے !

اصلاحِ معاشرہ ص ۲۳



علیکم السلام
درست فرمایا

14 سو سال میں جو غلطیاں مسلمانوں نے کی ہیں وہ کسی اور قوم نے نہیں کی، اور غلطیوں کا آغاز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد ہوا،ان غلطیوں میں پہلی غلطی زکواۃ کی ادائیگی کا انکار تھا۔
 

bilal260

محفلین
وعلیکم االسلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
مزید عنایات اور نوازشیں کریں اور اپنا فیض لٹائیں۔
 

رمیز کالو

محفلین






سیاست سے پاک
Thread: سیاست سے پاک

0


Tags: political parties, politics


  1. Irfan Dagra
    said:04-Aug-2013 03:45 AM
    icon3.png
    سیاست سے پاک

    سیاست سے پاک

    ذرا غور کریں تو کسی بھی ریاست کا تصور سیاست کے بغیر نا ممکن نظر آتا ہے - یہ سیاست ہی ہے جس کی مدد سے حکومتیں وجود میں آتی ہیں جو ریاست میں بسنے والے عوام کے امور کی دیکھ بھال کے لیے قوانین وضع کرتی ہیں اور ان قوانین کو ریاست میں موجود اداروں کی مدد سے نافذ کرتی ہیں

    غرض یہ کہ سیاست مجموعی طور پر عوام کی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں پر براہراست اثرانداز ہوتی ہے اور حکومتیں جو سیاسی عمل سے وجود میں آتی ہیں وہ عوام کی زندگی کے اومرونواہی مرتب کر کے اسے نہ صرف نافذ کرتی ہیں بلکہ عوام کی فلاح کے لیے ایسے منصوبے بناتی ہیں جو ان کے بہترحال اور روشن مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں۔

    بحثیت مسلمان اگرہم حضرت محمدﷺ کی زندگی پر نظر ڈالیں تو ہمیں مدینہ منورہ کی صورت میں نا صرف ایک ریاست کا وجود نظر آتا ہے بلکہ اس ریاست میں بسنے والے عوام کے امور کی دیکھ بھال کے لیے قوانین وضع کرتی حکومت اور ان قوانین کو نافذ کرتے ریاستی اداروں کے خدوخال بھی واضع نظر آتے ہیں۔

    غرض یہ کہ مدینہ منورہ عملی طور پر وہ پہلی ریاست ہمیں نظر آتی ہے جس میں عوام کی زندگی کے اوامرونواہی کو ﷲﷻ کے اوامرونواہی کے مطابق مرتب دیا گیا اوراسے ریاستی اداروں کی مدد سے نافذ کیا گیا- وصال رسولﷲﷺ کے بعد خلفہ راشدین نے اس سلسلے کو آکے بڑھایا اور ﷲ کے اوامرونواہی کے مطابق ہی عوام کے امور کی دیکھ بھال کرتے رہے جس کے ثمرات سے تیزی سے پھیلتی ریاست میں ہر مذہب کے ماننے والے مستفید ہوتے رہے۔ پھر خلفہ راشدین کے بعد بھی مسلمانوں کےعروج کا یہ سلسلہ صدیوں پر محیط نظر آتا ہے۔

    آج ۲۰۱۳ میں اپنے اردگرد نظر ڈالیں تو صورتحال کافی مختلف نظر آتی ہے۔ آج جمہوریت کا دورہے۔ جس میں کچھ ریاستوں کا مذہب تو اسلام ہے لیکن عوام کے امور کی دیکھ بھال کے لیے قوانین کو ﷲﷻ کے اوامرونواہی سے اخذ نہیں کیا جاتا - حکومت کی باگ دوڑ چلانے کی خواہشمند سیاسی جماعتیں سیکولرجماعت ہونے پر فخر کرتی ہیں اور دینی جماعتیں جو سیاست میں پنجہ آزماتی کرتی نظر آتی ہیں ان کے بھی سیاسی داوپیچ سیکولر جماعتوں سے مختلف نہیں ہیں

    اور وہ جماعتیں جو آج مسلمانوں میں اسلامی طرززندگی کو پھر سے اجاگر کرنا چاہتی ہیں وہ بھی اس بات میں فخرمحسوس کرتی ہیں کے وہ ایک "غیر سیاسی جماعت" یا "سیاست سے پاک جماعت" ہیں حلانکہ یہ کہتے ہویے وہ اپنی ایک آنکھ بند کر لیتی ہیں جس سے حضرت محمدﷺ کی وہ تعلیمات نظرآتی ہیں جن سے ریاستی امورکے قوانین کو ﷲﷻکے اوامرونواہی کے مطابق مرتب دیا جا سکتا ہے اور جن قوانین کا اثر عوام کی اجتماعی زندگیوں پر براہراست ہوتا ہے - اب ان جماعتوں کی تعلیمات کا محور صرف نماز، روزہ، زکات، حج اور صدکات سے زیادہ کچھ نہیں . جبکہ اگر دیکھا جاہے تو نمازکا قیام اور زکات کے نظام کا تصور بھی کسی ریاست کے بغیر ادھورا ہے۔

    اب یہ سیاست سے پاک جماعتیں اسلامی طرز زندگی کو پھر سے شخص کی انفرادی امور میں تو اجاگر کرتی نظر آتی ہیں لیکن اجتماعی زندگی پر وہ اثر نہیں کر پاتیں جن سے وہ ثمرات حاصل کے جاسکتے ہیں جن کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں موجود ہے۔
    Advertisement


 

رمیز کالو

محفلین
حضرات میں چونکہ اس فورم میں نیا ہوں.اور میری اردو بھی اتنی فصیل و واضح نہیں ہے اسکی میں از قبل معافی چاہتا ہوں.
اگر کوئی غلطی سرسز ہو تو ضرور بتایں.
واسلام..
 

bilal260

محفلین
اتنا تو ہر جگہ چلتا ہے جنابرمیز کالو صاحب۔

(معزرت کے ساتھ جناب لکھا تھا وہاں پر ب کی جگہ ت غلطی سے لکھ دیا)
(اس لئے جنات پڑھتے ہوئے آپ کو دکھ ہوا)
اگرآپ لاہور ڈیفینس میں ہیں تو میں آپ کے پائوں پڑ کر معافی مانگ لوں گا۔
کہ یہ غلطی سے ہوا جس پر آپ نے غمناک کی ریٹنگ دی۔
تحریری طور پر یہاں آپ سے معافی کا طلبگار ہوں معاف فرمادیں۔
ابھی بھی اس تحریر میں تدوین ممکن تھی سو کر دی۔
 
آخری تدوین:
Top