السٹریٹر سی ایس 5 میں اردو ٹائپنگ

dxbgraphics

محفلین
جی ہاں السٹریٹر سی ایس 5 انگلش ورژن میں اردو عربی ٹائپنگ ہوسکتی ہے۔ اس کے لئے آپ کو کوئی پرانی فائل کھولنی پڑتی ہے جس میں پہلے سے اردو یا عربی میں کم از کم ایک لائن ضرور موجود ہو۔
ٹیکسٹ کو editکریں اور جو لکھنا چاہیں لکھیں۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
37350_61210705920.gif
بوچہنا يہ ہے كہ كيا اردو ميں بڑى فائليں بہى كمپوز ہو سكيں گى؟؟؟
 

dxbgraphics

محفلین
جی ہاں بلکل ۔۔
دراصل عربی ورژن کی فائل کا پیج سورس عربیک ہوتا ہے اسی لیئے یہ عربیک ورژن کی طرح ہی کام کرےگا۔
 

aladdin

محفلین
آخر اسمیں کون سی بہت کمال کی بات ہے۔ اتنا تو ہم Notepad میں بھی کر سکتیں ہیں۔ اسطرح کی ٹائپنگ تو Word میں بھی ہو سکتی ہے۔ :)
 

جنید اختر

محفلین
تو ہمیں بھی کوئی عربی ورژن کی فائل عنایت کردیں تا کہ ہم بھی اس ٹرک سے استفادہ حاصل کرسکیں۔شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
آخر اسمیں کون سی بہت کمال کی بات ہے۔ اتنا تو ہم Notepad میں بھی کر سکتیں ہیں۔ اسطرح کی ٹائپنگ تو Word میں بھی ہو سکتی ہے۔ :)

جناب اس کمال کا تو لوگ مدتوں سے اتنظار کر رہے ہیں۔ ایڈوبی کی پراڈکٹس میں یونیکوڈ اردو کی سپورٹ ابھی بھی مکمل نہیں ہے۔ اور جو کچھ بھی سی ایس 5 میں نظر آ رہا ہے وہ غنیمت سمجھا جا رہا ہے۔

تو ہمیں بھی کوئی عربی ورژن کی فائل عنایت کردیں تا کہ ہم بھی اس ٹرک سے استفادہ حاصل کرسکیں۔شکریہ

پبلک فورم پر پائریسی ۔۔غلط بات۔
 
نبیل بھائی کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے میں الہ دین صاحب سے یہ کہنا چاہونگا کہ صرف ٹائپنگ کرنا مقصود نہیں ہے۔ ایڈوبی کی پروڈکٹس میں اردو یونیکوڈ کی سپورٹ شامل ہونے سے ہم اردو زبان میں ان تمام گرافکس اور اینی میشن فنگشنز کو انجوائے کر سکیں گے جو ایڈوبی پروڈکٹس مہیا کرتی ہیں!
 

dxbgraphics

محفلین
اجی میں نے کونسا پائیرسی والا کام کردیا ہے ؟؟ میں نے صرف ایک عربی ورژن فائل مانگی ہے ناکہ پورا السٹریٹر سافٹ وئیر کا عربی ورژن۔۔۔۔۔

دراصل جب آپ نے عربی ورژن کا لفظ لکھا تو اس سے ہر گرافکس یا السٹریٹر سے تعلق رکھنے والا پائریسی ہی سمجھے گا۔ دراصل آپ جو کہنا چاہ رہے ہیں وہ میں سمجھ گیا۔ اور وہ یہ کہ آپ کو Aiکی ایسی فائل چاہیئے جس میں پہلے سے اردو یا عربی میں ٹیکسٹ موجود ہو۔
 
Top