فاروق سرور خان
محفلین
میں مہاجر تو نہیں لیکن یہ ضرور کہوںگا کہ الطاف حسین کے بارے میںایک بات ضرور درست ہے کہ وہ کراچی کے عوام کا لیڈر ہے اور ایک زبردست لیڈر ہے۔ اس کا یہ کارنامہ بہت اہم ہے کہ اس نے سندھ میں مہاجروں کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔
اپنے لیڈر کی عزت کرنا آپ سندھ کے مہاجروںسے سیکھ سکتے ہیں کہ تمام زندہ قومیں اپنے لیڈروںکی عزت کرتی ہیں۔ دعا یہ ہے کہ پاکستان کو اکٹھا کرنے کے لئے بھی کوئی لیڈر سامنے آئے۔ ورنہ جس طرح الطاف مخالف یا مہاجر مخالف ، پنجابی، بلوچی ، سندھی و پختون مخالف سیاسی بیان بازی ، جذباتی ہیجان اور بھیڑ چال جاری ہے ، اس کے نتیجے میں پاکستان بغیر کسی کلہاڑی کے ہی ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے لیئے تیار ہورہا ہے۔
موجودہ سیاسی جذبات جس بھیانک سمت میں اشارہ کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ سندھ ایک الگ ملک ، پنجاب ایک الگ ملک ، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان ایک الگ ملک اور شمالی وزیرستان افغانستان میں شامل ہو کر اپنی ڈفلی اپنا راگ الاپ کر خوش رہنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
میرے منہہ میں خاک۔