الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

زرقا مفتی

محفلین
کراچی والے یہی کہتے ہیں کہ پورے ملک میں دوبارہ الیکن کرواؤ، اور ووٹنگ کے لیئے الیکٹرانک سسٹم رائج کرو۔۔ پھر دودھ کو دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔۔

متفق ہم بھی یہی چاہتے ہیں


عارف علومی کو میرا بھی سلام اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا السلام و علیکم۔

آپ کو وعلیکم السلام اور الطاف حسین کو سات سلام


تحریک انصاف کو سلام کے اس کی سونامی ہوا میں اُڑ گئی اور اس نے ایک دہشت گرد تنظیم جماعتِ اسلامی کو تعلیم کا قلمدان سونپ دیا۔۔ جس کا ماضی صرف تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کروانے سے بھرا پڑا ہے۔۔السلام علیکم
تحریکِ انصاف کی سونامی ہوا میں نہیں اُڑی آپ سب کے گھروں میں پہنچ گئی ہے ۔ جماعت اسلامی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے ہاں دہشت گردی کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ کے پی کے میں ڈاکٹر عطا الرحمن کو مشیر تعلیم بنایا جا رہا ہے ۔ وہ ایک روشن خیال ماہرِ تعلیم ہیں جو اس صوبے کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے انشاللہ


دو لاکھ انگھوٹے دو لاکھ ہی رہیں گے۔۔

دو لاکھ انگوٹھے کتنے رہ جائیں گے یہ تو الطاف حسین بھی جانتے ہیں ورنہ رابطہ کمیٹی کی دھنائی نہ کرواتے اور نہ ہی کراچی میں تنظیمی تبدیلیاں کرتے
 
کے پی کے میں ڈاکٹر عطا الرحمن کو مشیر تعلیم بنایا جا رہا ہے ۔ وہ ایک روشن خیال ماہرِ تعلیم ہیں جو اس صوبے کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے انشاللہ

اگر میشر ماحولیات کی جگہ خالی ہے تو اپلائی کروں کیا؟
 
موضوع کے اعتبار سے یہ کارڈ بورڈ مجھے بہت اچھوتا لگا۔۔۔ نگاہِ غلط کا مطلب کیا ہے؟
129153-IMG_-1369151584-295-640x480.JPG

ان احتجاج کرنے والوں میں سے زیادہ تر بیچارے زبردستی لائے گئے ہونگے جو کبھی متحدہ سے کوئی کام کرا کر پھنس گئے ہوں یا وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے گھر یا کاروبار ان کے زیر اثر علاقوں میں ہوتے ہیں۔۔۔ بہت سوں کے چہروں پر سے بے بسی اور بیچارگی ٹپک رہی ہے ۔۔۔ عموماً پی کیپ لگائے ہوئے متحدہ کے کارکنان ہوتے ہیں یا اس مجبور اور بے کس انسانی ریوڑ کے نگہبان۔۔۔ اللہ ان پر رحم و کرم فرمائے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے اگر انڈیا سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے ہی مہاجر کے اعلی منصب پر فائز ہو سکتے ہیں تو الحمد اللہ میں بھی مہاجر ہوں۔۔۔ :)
 

عسکری

معطل
ویسے اگر انڈیا سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے ہی مہاجر کے اعلی منصب پر فائز ہو سکتے ہیں تو الحمد اللہ میں بھی مہاجر ہوں۔۔۔ :)
اب کوئی ویکینسی نہیں بچی کہیں تو واپسی کی ٹکٹ کٹا دوں فلائٹ پی کے-274 آپکو واپس بمبئی چھوڑ دے دے آج رات 12 بجے :grin:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب کوئی ویکینسی نہیں بچی کہیں تو واپسی کی ٹکٹ کٹا دوں پی کے-274 آپکو واپس بمبئی چھوڑ دے دے آج رات 12 بجے :grin:
بمبئی سے اپنا کچھ لینا دینا نہیں۔۔۔ مہاجر ہونے کے لیے ہجرت کے علاوہ کیا بمبئی کی قدغن بھی لگا رکھی ہے ارباب اختیار نے۔۔۔ ;):eek:
 
کل ٹی وی پر ہمت فین کا اشتہار چل رہا تھا۔۔دیکھا تو دستی پنکھے کو ہمت فین کا نام دے رکھا تھا۔ آج پتہ چلا کہ یہ ایجاد بھی اپنے ہمت علی خان صاحب کی ہے :applause:
 
کل ٹی وی پر ہمت فین کا اشتہار چل رہا تھا۔۔دیکھا تو دستی پنکھے کو ہمت فین کا نام دے رکھا تھا۔ آج پتہ چلا کہ یہ ایجاد بھی اپنے ہمت علی خان صاحب کی ہے :applause:

جی نہیں۔ یہ راجہ اشرف کا ہوگا۔
میری ایجادات ابھی مارکیٹ میں نہیں۔ صرف ائیڈیاز ہیں۔ عمران کے پی کے میں مشیر لگائے تو مارکیٹ کروں گا
 
Top