الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

اسد عباسی

محفلین
جناب اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ جماعت انتہائی کم معاوضہ کے عوض ہر دور میں جمہوریت کو سہارا دینے کا فریضہ ادا کرتی رہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس بار بھی وہ مناسب قیمت پر جمہوریت کو سنبھالا دیتے ہیں یا انہیں جمہوریت کے بجائے کچھ اور ملک و قوم کے حق میں بہتر نظر آنے لگا ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
میں نے ابھی وکی پیڈیا دیکھا تو اس پر دونوں ہی موجود ہیں، پاکستانی بھی اور برطانوی بھی
حیرت انگیز انکشاف ہے یہ تو۔
میں لنک ڈھونڈ رہا ہوں۔ شاید چند سال پہلے الطاف حسین نے درخواست بھی دی تھی پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کے لئے مگر انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
 
اسد عباسی

محفلین
میں لنک ڈھونڈ رہا ہوں۔ شاید چند سال پہلے الطاف حسین نے درخواست بھی دی تھی پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کے لئے مگر انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یہ تو بہت بڑا انکشاف کر رہے ہیں آپ ذرا جلدی سے لنک تلاش کریں :shock:
 
عاطف بٹ

محفلین
یہ تو بہت بڑا انکشاف کر رہے ہیں آپ ذرا جلدی سے لنک تلاش کریں :shock:
قیصرانی بھائی، حسان خان ، اسد عباسی بھائی، یہ رہی خبر اور ساتھ ہی لنک بھی:
کراچی: سپریم کورٹ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کئے جانے کے خلاف کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
جمعرات کو مولوی اقبال حیدر نے الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست داخل کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت ایم کیو ایم کے قائد پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔
آرٹیکل پانچ کے مطابق، ہر پاکستانی کو ملک سے وفادار رہنا چاہئے اور قانون کی پاسدراری کرنی چاہئے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق جب وہ پاکستانی شہری ہی نہیں ہیں تو ان پر توہین عدالت کا اطلاق نہیں ہوتا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریے کے تحت الطاف حسین اپنی تنظیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ اگر توہین عدالت کے نوٹس بھیجنے ہیں تو ان کی جماعت کے رجسٹرڈ نمائندوں کو بھیجے جاسکتے ہیں۔
 
پاسپورٹ جاری نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں
اور یہ مولوی اقبال حیدر کا بھی سب کو پتہ ہے کہ کہاں کے حلوےکھاتا ہے
 
عاطف بٹ

محفلین
قیصرانی بھائی، حسان خان اور اسد عباسی بھائی، یہ لیجئے ایک اور خبر بمعہ لنک :
کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستان کے شہری نہیں ہیں انہوں نے سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے پاکستان کے سفارت خانے کو درخواست دی تھی جو کہ مسترد کردی گئی تھی اس فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا ہے جس کے مطابق الطاف حسین غیر ملکی شہری ہیں آئین کے آرٹیکل 5کے تحت پاکستانی شہریوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ ملک اور اس کے اداروں کے وفادار ہوں لہذا الطاف حسین پاکستانی شہری نہیں ہیں اور انہیں توہین عدالت کا نوٹس نہیں دیا جاسکتا ہے۔
 
اپس کی بات ہے
سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر تعصب میں اتنا بھی نہیں گرنا چاہیے
یہ مت بھولیں کہ الطاف لاکھوں پاکستانیوں کا لیڈر ہے
اور لیڈر بھی ان لوگوں کا جنھوں نے پاکستان بنایا ہے
 
عاطف بٹ

محفلین
پاسپورٹ جاری نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں
اور یہ مولوی اقبال حیدر کا بھی سب کو پتہ ہے کہ کہاں کے حلوےکھاتا ہے
خان صاحب، آپ قانون سے واقف ہوتے تو آپ کو پتہ ہوتا کہ کسی بھی ملک کے شہری کو وہ ملک اگر پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردے تو اس کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق، اگر ایسا بغیر کسی بڑی وجہ کے کیا جائے تو وہ شہری حق رکھتا ہے کہ اپنے پاسپورٹ کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کرے مگر الطاف حسین نے کبھی ایسا نہیں کیا۔
قانون سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے ایک بار ذرا ’پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء‘ کا مطالعہ کرلیجئے!
 
حسان خان

لائبریرین
لیکن الطاف حسین کیسے اور کیوں پاکستانی شہری نہیں ہے؟ پاکستانی قوانین کے مطابق تو کوئی بھی شخص بیک وقت پاکستان اور دیگر ممالک کا شہری ہو سکتا ہے۔ اور نہ ہی کوئی ایسی خبر ہے کہ الطاف حسین نے درخواست دے کر اپنی پاکستانی شہریت ختم کروائی ہو۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اپس کی بات ہے
سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر تعصب میں اتنا بھی نہیں گرنا چاہیے
یہ مت بھولیں کہ الطاف لاکھوں پاکستانیوں کا لیڈر ہے
اور لیڈر بھی ان لوگوں کا جنھوں نے پاکستان بنایا ہے
خان صاحب، آپ ایک عجیب بحث چھیڑ رہے ہیں۔ پاکستان کس نے اور کیوں بنایا، اس بات کو ایک طرف ہی رہنے دیں!
آدھا پنجاب ہجرت کر کے آیا تھا مگر ان لوگوں کو نہ تو کوئی مہاجر کہتا ہے اور نہ ہی ان کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان بنانے میں ان کا کوئی حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
لیکن الطاف حسین کس وجہ سے پاکستانی شہری نہیں ہے؟ پاکستانی قوانین کے مطابق تو کوئی بھی شخص بیک وقت پاکستان اور دیگر ممالک کا شہری ہو سکتا ہے۔ اور نہ ہی کوئی ایسی خبر ہے کہ الطاف حسین نے درخواست دے کر اپنی پاکستانی شہریت ختم کروائی ہو۔
حسان، کبھی بھی کوئی شخص خود درخواست دے کر اپنی شہریت ختم نہیں کرواتا اور نہ ہی قانون کے مطابق ایسا ہوتا ہے۔ شہریت ختم ہونے کی بہت سی وجوہات اور طریقے ہوتے ہیں، شہریت ایکٹ پڑھ لیجئے اس میں سب کچھ لکھا ہے۔
 
لیکن بھائی، سپریم کورٹ کے مطابق تو الطاف حسین پاکستانی شہری ہے، جب ہی تو درخواست گزار نے اس کی پارٹی لیڈرشپ کو غیر آئینی قرار دینے کی گزارش کی تھی۔ اوپر دی نیشن کی خبر دیکھئے۔
 
حسان خان

لائبریرین
اور آپ خود سوچیے، اگر الطاف حسین پاکستانی شہری نہ ہوتا تو کیا اس کے سیاسی مخالفین جیسے ن لیگ والے اُس کی وطن واپسی کا مطالبہ بار بار کرتے؟ وہ پاکستانی شہری ہے جبھی تو اُسے ملک میں آ کر پارٹی کی قیادت کرنے کو کہا جاتا ہے۔
 
خان صاحب، آپ ایک عجیب بحث چھیڑ رہے ہیں۔ پاکستان کس نے اور کیوں بنایا، اس بات کو ایک طرف ہی رہنے دیں!
آدھا پنجاب ہجرت کر کے آیا تھا مگر ان لوگوں کو نہ تو کوئی مہاجر کہتا ہے اور نہ ہی ان کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان بنانے میں ان کا کوئی حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

میں نے تو صرف ایک حق کی بات کی ہے۔

سیاسی اختلاف ہم کر سکتے ہیں مگر اس طرح کی باتیں صرف نفرتیں ہی جنم دیں گی بلاوجہ
 
اسد عباسی

محفلین
خان صاحب، آپ ایک عجیب بحث چھیڑ رہے ہیں۔ پاکستان کس نے اور کیوں بنایا، اس بات کو ایک طرف ہی رہنے دیں!
آدھا پنجاب ہجرت کر کے آیا تھا مگر ان لوگوں کو نہ تو کوئی مہاجر کہتا ہے اور نہ ہی ان کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان بنانے میں ان کا کوئی حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
عاطف بھائی آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور ہمیں کسی بھی مہاجر سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے سب پاکستانی ہیں اور کوئی پنجابی ہو بلوچی،سندھی،سرحدی یا کشمیری ہو سب نے پاکستان بنانے میں قربانی دی ہے۔
ہم کسی بھی ایسی شرارت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ بات کسی شخصیت کی ہو رہی ہو اور کوئی آ کر اس میں ہمیں یہ سبق پڑھانے لگے کہ وہ لاکھوں کا لیڈر ہے۔
جہاں تک بات ہے درخواست کی تو وہ ان ہی کی طرف سے دی گئی ہے تو اس کا جواب وہ خد ہی دے سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
لیکن بھائی، سپریم کورٹ کے مطابق تو الطاف حسین پاکستانی شہری ہے، جب ہی تو درخواست گزار نے اس کی پارٹی لیڈرشپ کو غیر آئینی قرار دینے کی گزارش کی تھی۔ اوپر دی نیشن کی خبر دیکھئے۔
جی، خبر میں نے دیکھ لی ہے۔ میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے ایک ایسی ہی خبر تلاش کررہا ہوں جس میں الطاف حسین کے پاکستانی شہری نہ ہونے کو بنیاد بنا کر ان کے ایم کیو ایم کے سربراہ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا اور جواب میں ایم کیو ایم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الطاف حسین متحدہ کے سربراہ نہیں بلکہ قائد ہیں اور سربراہی رابطہ کمیٹی کے پاس ہے۔ جیسے ہی وہ خبر اور تفصیلات ملتی ہیں میں یہاں شیئر کرتا ہوں۔
 
حسان خان

لائبریرین
بھائی، وطن کی شہریت کوئی دو ٹکے کی چیز نہیں ہوتی کہ جب جی چاہا کسی کی شہریت منہ اٹھا کر ختم کر دی جائے۔ یہ متحدہ کے چمپو کارکن یا نتھو غیرے جو کچھ کہتے رہیں، آئینی لحاظ سے الطاف حسین ایک پاکستانی شہری ہے، جس کی شہریت کی توثیق عدالتِ عظمیٰ بھی کر چکی ہے۔
 
Top