فرحان دانش
محفلین
الطاف حسین کی حقیقت بتا رہے ہیں نامورصحافی حسن نثار
تیرامسلک حق پرستی،تیری فطرت حق شناس
یعنی ہرباطل سے ٹکرانے کی ہمت تجھ میں تھی
تیرامسلک حق پرستی،تیری فطرت حق شناس
یعنی ہرباطل سے ٹکرانے کی ہمت تجھ میں تھی
حقائق؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
صرف الطافحیسن کیوں لکھا ہے مار پڑے گی ساتھ میں"بھائی"بھی لکھنا تھا نا
متحدہ قومی مومینٹ کی قیادت اور اس کا ووٹ بینک ان لوگوں سے تعلق رکھتا ہے جو ہندوستان سے یہاں آکر بس گئے اور پھر یہیں ان کی آئندہ نسلیں پھل پھول رہی ہیں۔ یہ پورا طبقہ درحقیقت شرفا کا ہی تھا۔ بیشتر مڈل کلاس سے تعلق رکھتے تھے یا پھر پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ لٹا کر یہاں آ کر غریب غربا میں شامل ہو گئے تھے ۔ بلاشبہ یہ افراد جن کو مہاجر کہا جاتا ہے پاکستان کے بانیوں میں سے محسنوں میں سے ہیں ۔ ان ہی افراد کے ووٹ بینک سے جو جماعت عروج پر پہنچی وہ متحدہ قومی مومینٹ ہے جو ماضی میں مہاجر قومی موومینٹ کہلاتی تھی۔ لہذا اگر الطاف اور اس کی جماعت کے بیشتر افراد مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور سلف میڈ ٹائپ لوگ ہیں تو اس میں الطاف کا کوئی کمال نہیں ہے کیونکہ اس کا ووٹ بینک ہے ہی بیشتر ان افراد پر مبنی جن میں جاگیردارانہ کلچر ہے ہی نہیں ۔
یہی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہے۔ ہر جماعت کی لیڈر شپ ایک ،دو افراد یا خاندانوں کی گرد گھومتی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ متحدہ ایک نظریاتی جماعت ہے اور متحدہ کا منشور بھی بہت اچھا ہے۔ لیکن متحدہ کا سب سے بڑا مسئلہ برداشت کا نہ ہونا ہے۔ کوئی ذرا سی الزام تراشی کردے تو یہ پہاڑ سر پر اٹھا لیتے ہیں اور ایسی ایسی حماقتیں کرجاتے ہیں کہ خدا کی پناہ ۔ اگر ایسی حماقتوں سے گریز کرے تو اچھی جماعت کا روپ دھار سکتی ہے۔
دوسرا مسئلہ اس جماعت میں یہ ہے کہ باقی جماعتوں کی طرح اس میں بھی کوئی جمہوریت نہیں ہے۔ یعنی پارٹی الیکشن ہوں اور پارٹی صدر چنا جائے۔ باقی عہدوں کا مجھے پتہ نہیں۔