شمشاد میں برطانیہ میں ضرور ہوں مگر میرے اکثر رشتہ دار ، عزیز دوست اور احباب تو پاکستان میں ہی ہیں اور ہمارے کئی اردو ویب کے ارکان بھی پاکستان میں ہی ہیں۔ پھر ہمارا چکر لگتا تو رہتا ہے نہ پاکستان میں ۔ اب تو ذرائع ابلاغ اتنے جدید اور طاقتور ہو گئے ہیں کہ بہت سے مسائل حل کر دیے ہیں۔ میرے ذہن میں یہ تجویز ہے کہ ایک این جی او یا ایسا کوئی ادارہ بنا لیا جائے جسے کے دو تین مقاصد رکھ لیے جائیں جن میں تعلیم سرفہرست ہو سکتی ہے ، اس کے علاوہ انصاف کی فراہمی دوسرے نمبر پر اور صحت کی سہولتوں کے لیے کوئی کام۔
کام کرنے کے لیے کئی بندے تیار ہو جائیں گے ، میں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں اور ہم سب کے کئی جاننے والے ہوں گے پاکستان میں۔ ہم اگر صرف شکوک اور تحفظات میں ہی پڑے رہ گئے تو پھر کوئی کام نہ کر سکیں گے اور یہ سچ ثابت ہوگا کہ باتیں تو جتنی چاہیں ہم کر لیں اصل شے تو عملی کام ہے اور اس کے لیے ہمت اور کچھ خطرات مول لینا ہی پڑتے ہیں۔