فونٹ الفارس سیریز کے نئے فونٹس

شاکرالقادری

لائبریرین
noid-AlFars17_24.jpg

اس پیک میں الفارس سیریز کے نئے فونٹ موجود ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:
1۔ الفارس جدید فونٹ 17
2۔ الفارس ابان فونٹ 18
3۔ الفارس آبشار فونٹ 19
4۔ الفارس ادیب فونٹ 20
5۔ الفارس چشمہ فونٹ 21
6۔ الفارس چائنیز فونٹ 22
7۔الفارس احمد فونٹ 23
8۔ الفارس احرام فونٹ 24
اس طرح الفارس فونٹ سیریز میں اب تک 24 فانٹ مکمل ہو چکے ہیں
icon_biggrin.gif

سکرین شارٹ ملاحطہ ہو:


ڈائون لوڈ: جہان قلم:
ڈائون لوڈ: القلم
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست شاکرالقادری صاحب، بہت شکریہ۔
کیا یہ فونٹس بھی رضوی صاحب نے تیار کیے ہوئے ہیں؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ان کے نام تو کوئی اچھے سے رکھنے تھے۔ فانٹ سلیکٹ کرتے وقت بھی نمبرز آتے ہیں۔

یہ شعوری طور پر ایسا کیا گیا ہے کیونکہ یہ تقریبا 300 فانٹس پر مشتمل ایک سیریز ہوگی جو کہ "مریم" نامی ایک فارسی سافٹ ویئر کے ساتھ ملتے ہیں جنہیں ایران کی ایک کمپنی مریم سافٹ نے بنایا ہے ہمارے بہت ہی محترم دوست سید ارتضی حسن ان فونٹس میں اردو کی سہولت فراہم کر رہے ہیں فونٹس کے اصل ناموں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ اور ان کے شروع میں "الفارس" کے اضافہ کے ساتھ اس میں نمبر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ایک تو نمبرز کی وجہ سے یاد رکھنے کی سہولت ہو سکتی ہے دوسرے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سیریز کے کتنے فونٹس مکمل ہو چکے ہیں
 

ارتضی حسن

محفلین
سلام علیکم
محفل کے تمام قارئین سے درخواست ہے کہ ان فونٹس میں اگر کوئی غلطی ہو تو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ اسی مرحلہ پر اسکی اصلاح کی جاسکے، دوسرے آپ تمام ممبران سے درخواست ہے کہ القلم کو بھی رونق بخشیں اور آپ سب وہاں پر بھی ضرور تشریف لائیں۔
والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 
Top