الفاظ اور محاورے جو لغات میں نہیں

اس لڑی میں ایسے الفاظ اور محاوروں کے معانی پوچھنے کا آغاز کر رہا ہوں جو مجھے دستیاب لغات میں نہیں ملے۔ ممکن ہے اراکینِ محفل میں سے کسی کے پاس کوئی نادر لغت ہو جس میں درج مل جائیں تو وہ کتاب یا سائٹ کا حوالہ دے کر مدد کر سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر، اربابِ دانش میں سے جن کو سمجھ آئے وہ سمجھا دیں۔

بندے سے ممولا

" ان کی باتیں ہی ایسی تھیں۔ جس کی طرف توجہ فرماتے تھے بندے سے ممولا کر دیتے تھے۔ "

( اشفاق احمد کے افسانے گڈریا سے )
 
بندے سے مولا کر دیتے تھے۔ لفظ ممولا نہیں مولا ہے
 
سون گڑیاں

" محفل سج جاتی، تب سون گڑیاں زرق برق لباسوں میں نمودار ہوتیں، اور رقص و سرود، ناؤ نوش کی محفل گرم ہوتی۔ تمام رات یوں گزرتی، اور صبح کا ستارہ ڈوبنے سے پہلے سون گڑیاں بے دم ہو کر گر پڑتیں۔ محفل درہم برہم ہوتی، اور جو جہاں ہوتا وہیں رہ جاتا۔"

( الطاف فاطمہ کے افسانے 'سون گڑیا' سے )

ریختہ پر موجود ہے مگر کچھ سطریں جو کتاب میں ہیں وہ ریختہ پر حذف کر دی گئی ہیں:
الطاف فاطمہ - افسانہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
" ان کی باتیں ہی ایسی تھیں۔ جس کی طرف توجہ فرماتے تھے بندے سے ممولا کر دیتے تھے۔ "

اشفاق احمد صاحب علامتی اور استعاراتی باتیں لکھا کرتے تھے ۔ بندے سے ممولا کردینے کا مطلب یہ کہ بندے کی شادی کروادیا کرتے تھے ۔
 
سون دھان کی ایک قسم ہے جس کے چھلکے سنہری ہوتے ہیں تو اس نسبت سے سون گڑیوں کو آپ ان کے رنگ کی نسبت سے سنہری گڑیاں کہہ سکتے ہیں۔

علی وقار صاحب، بہت شکریہ۔

پہلے مجھے لگا شاید سونے کی گڑیاں مراد ہے۔ مگر میں آپ کی وضاحت سے اتفاق کرتا ہوں کہ اشارہ رنگ کی طرف ہی لگ رہا ہے۔
 
اشفاق احمد صاحب علامتی اور استعاراتی باتیں لکھا کرتے تھے ۔ بندے سے ممولا کردینے کا مطلب یہ کہ بندے کی شادی کروادیا کرتے تھے ۔

ظہیر صاحب، شکریہ۔
جیسے کہ محترم صدیقی صاحب نے اوپر وضاحت کی کہ محاورہ بندے سے مولا ہے۔ میری کتاب میں سہو کاتب سے بندے کو ممولا لکھا گیا۔ اصل محاورے کی ایک دو اور مثالیں بھی ملی ہیں، مگر ممولے والا محاورہ عدم مثال کے باعث فی الوقت مشتبہ ہے۔ ہاں اگر یہ مان لیا جائے کہ مصنف نے ممولا ہی لکھا تھا تو آپ کی وضاحت یقیناً دلچسپ ہے۔ :)
 
کرگل

کرگل اڑ کر وہ پلکھن پر جا بیٹھی
پیپل میں طوطے نے بچے دے رکھے ہیں

(اختر الایمان کی اس نظم سے)

اتنی بات تو سمجھ آ رہی ہے کہ کوئی پرندہ ہے، مگر کچھ تفصیل مل جاتی تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ یعنی چھوٹا ہے یا بڑا؟ رنگ کیا ہے؟ وغیرہ وغیرہ
 
وصی اللہ

محفلین
لفظ "بیوقوف" موجود نہیں۔۔ "بے وقوف" بھی نہیں۔۔۔ میں نے یہ لغت بورڈ کی ویب سائٹ اور جو بائیس جلدیں چھپ چکی ہیں ان میں بھی چیک کیا ہے۔۔۔
 
Top