الفاظ اور محاورے جو لغات میں نہیں

عرفان سعید

محفلین
اس لڑی میں ایسے الفاظ اور محاوروں کے معانی پوچھنے کا آغاز کر رہا ہوں جو مجھے دستیاب لغات میں نہیں ملے۔ ممکن ہے اراکینِ محفل میں سے کسی کے پاس کوئی نادر لغت ہو جس میں درج مل جائیں تو وہ کتاب یا سائٹ کا حوالہ دے کر مدد کر سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر، اربابِ دانش میں سے جن کو سمجھ آئے وہ سمجھا دیں۔

بندے سے ممولا

" ان کی باتیں ہی ایسی تھیں۔ جس کی طرف توجہ فرماتے تھے بندے سے ممولا کر دیتے تھے۔ "


( اشفاق احمد کے افسانے گڈریا سے )
بندے سے "بندے دا پُتر" نہ ہو!
:)
 

علی وقار

محفلین
کرگل

کرگل اڑ کر وہ پلکھن پر جا بیٹھی
پیپل میں طوطے نے بچے دے رکھے ہیں

(اختر الایمان کی اس نظم سے)

اتنی بات تو سمجھ آ رہی ہے کہ کوئی پرندہ ہے، مگر کچھ تفصیل مل جاتی تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ یعنی چھوٹا ہے یا بڑا؟ رنگ کیا ہے؟ وغیرہ وغیرہ
میری ناقص معلومات کے مطابق یہاں کرگل غلط چھپ گیا ہے، یہ پرندہ گرگل ہے جس کو ہندوستان اور پاکستان میں مینا بھی کہتے ہیں۔


اب جب اختر الایمان کی کلیات سے دیکھا ہے تو صفحہ 398 پر گرگل ہی لکھا ہوا پایا۔
 
آخری تدوین:
Top