الفاظ قرآنی باعتبار مادہ

الف نظامی

لائبریرین
قرآن حکیم میں جتنے الفاظ استمعال ہوئے ہیں ان کو مادوں (Root words) کے اعتبار سے گنا جائے تو ان کی تعداد 1683 ہے۔ سو کے لگ بھگ عربی زبان کے عوامل ہیں اور چند صیغوں کا ہیر پھیر۔ ان سولہ سترہ سو بنیادی الفاظ میں سے نصف کے قریب اردو میں استعمال ہوتے ہیں ۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ قرآن حکیم کا سادہ ترجمہ سمجھنا کتنا آسان ہے اور اس کے لیے کتنی محنت درکار ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
اس معلومات کا بہت ہی شکریہ جناب۔
اس پر میں نے بھی تھوڑا سا کام کیا ہے اور قرآن کے ہر لفظ کا مصدر یا جذر یا باعتبار مادہ کے مطابق ایک ڈاٹا بیس بنائی، جو مصدر سے آیات کو منسلک کرتی ہے تاکہ ایک لفظ کے جذر کی تمام آیات دیکھی جاسکیں۔ جو کہ اوپن برہان کے ساتھ موجود ہے۔ کسی بھی لفظ پر کلک کرکے اس کی روٹ دیکھی جاسکتی ہے اور کسی بھی لفظ کے معنی ، زیک (اپنے زکریا ) کے مشورے سے ایک ڈکشنری میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ قرآن فہمی ہماری، ہم سب کی بہت بنیادی ضرورت ہے۔

یہ تمام پروگرام اوپن سورس ہے۔ قرآن کے الفاظ کی ایک آن لائین عربی اردو ڈکشنری پر کام کر رہا ہوں ۔ مکمل ہونے پر اوپن برہان کے ساتھ مہیا کروں گا۔

http://www.openburhan.net/

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
یہ کام در اصل تقریباً انہیں خطوط پر آنجہانی عبد الکریم پاریکھ نے شروع کیا تھا، اس کے بعد۔۔ان کی وفات کے بعد نہیں، عبد الکریم صاحب مرحوم کی ’لغات القرآن‘ کی اشاعت کے بعد یہ کام ان کے صاحب زادے عبد الغفور پاریکھ نے ناگ پورمیں اور حیدر آباد میں عبد الغفور پاریکھ (ابنِ عبد الکریم پاریکھ مرحوم) کے ہی ایک اور دوست عبد اکرحیم عبد العزیز نے۔ انھوں نے اسّی فی صد الفاظ کے کئی جداول بنا رکھے ہیں جو تقریبا! ساری ہندوستانی زبانوں میں مہیا کئے جا رہے ہیں۔ اردو کے علاوہ ہندی مراٹھی گجراتی اور بنگالی کے علاوہ بھی جنوبی ہند کی زبانوں میں سلسلہ جاری ہے۔ ان سب کی بنیاد یہی ہے کہ اسی فی صد الفاظ ایسے ہیں جن کو اردو داں پہلے سے ہی جانتا ہے۔ عبد الرحیم عبد العزیز نے تو قران اس طرح سیکھنے کے کورسیز بھی بنائے ہیں جو آن لائن بھی ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہیں اور یہاں سی ڈیز بھی ملتی ہیں۔ مع ویڈیوز، پ ڈ ف فائلوں، اور اس بار جو میں نے دیکھے تو اس کے ورڈ ڈاکیومینٹس ہیں جن پ ڈ ف بنائی گئی ہے اور یہ یونی کوڈ اردو میں نفیس نستعلیق اور ٹریڈیشنل عربی (عربی متن) فانٹس میں ہیں۔ اب ان کی بھی ای بک بنا لی ہے۔ انژاء اللہ یہاں بھی جلد ہی پوسٹ کروں گا۔
ان سارے ڈاؤن لوڈس کے لء دیکھیں:
http://understandquran.com
عبد الغفور پاریکھ کی سائٹ ہے:
http://explore-quran.com
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا اور نیک کام ہے جو حضرات اس پر کام کر رہے ہیں اللہ تعالٰی ان کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔

اعجاز صاحب نے مولانا پاریکھ مرحوم کا ذکر کیا ہے، ایک اور اہم اور مستند کام اس موضوع پر علامہ راغب اصفہانی کی "مفرادت القرآن" ہے۔ صدیوں سے مستعمل ہے اور لا جواب ہے۔
 
اعجاز اور وارث، ان معلومات کا بہت شکریہ۔ مجھے جن الفاظ کے مصدر یا جذر مجھے ابتداء میں نہیں ملے ان کو یہاں‌سے اکٹھا کرنے کی کوشش کروں‌گا۔

والسلام
 
فرید احمد

محفلین
راغب اصفہانی نے گویا ایک لغت ہی لکھ دی ہے ، جس میں قرآنی الفاظ کی اصل ، قرآن میں مستعمل معنی اور اس کے عربی میں شواہد ، یعنی اشعار میں استعمال وغیرہ بتایا ہے ، یہ کتاب عربی کے انتہائی چھوٹے حرفوں میں ، بڑے صفحات میں قریب 500 صفحات سے زیادہ ہے اور انٹرنیٹ پر اکثر عربی سائٹس پر فری داون لوڈ کے لیے موجود ہے ۔
جب کہ مولانا پاریکھ صاحب رحمہ اللہ کا کام تعلیم قرآن سے تعلق رکھتا ہے ، جو مختصر مگر بہت مفید ہے اور الفاظ کے فقط قرآنی معانی لکھے ہیں ، اس کے لیے ان کی پوری سیریز کا مطالعہ بہت ، مفید ہے ۔
فاروق صاحب کے کام میں موقع ملا اور کچھ معلومات ہوگی تو مدد کروں گا۔
 
فرید احمد

محفلین
ویسے مولانا پاریکھ صاحب کے لغات القرآن کے گجراتی ترجمہ پر نظر ثانی کا کام بھی ہمارے مدرسہ کے پرنسپل کے واسطہ سے میں نے ہی انجام دیا ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
راغب اصفہانی نے گویا ایک لغت ہی لکھ دی ہے ، جس میں قرآنی الفاظ کی اصل ، قرآن میں مستعمل معنی اور اس کے عربی میں شواہد ، یعنی اشعار میں استعمال وغیرہ بتایا ہے ، یہ کتاب عربی کے انتہائی چھوٹے حرفوں میں ، بڑے صفحات میں قریب 500 صفحات سے زیادہ ہے اور انٹرنیٹ پر اکثر عربی سائٹس پر فری داون لوڈ کے لیے موجود ہے ۔
جب کہ مولانا پاریکھ صاحب رحمہ اللہ کا کام تعلیم قرآن سے تعلق رکھتا ہے ، جو مختصر مگر بہت مفید ہے اور الفاظ کے فقط قرآنی معانی لکھے ہیں ، اس کے لیے ان کی پوری سیریز کا مطالعہ بہت ، مفید ہے ۔
فاروق صاحب کے کام میں موقع ملا اور کچھ معلومات ہوگی تو مدد کروں گا۔

آپ نے بالکل صحیح کہا 'مفردات القرآن' بہت جامع کام ہے، گو اور بھی لغات القرآن اور قاموس القرآن وغیرہ ملتی ہیں لیکن علامہ اصفہانی کا اصل کام یہ ہے کہ انہوں نے الفاظ مادے اور مفردات کے لحاظ سے دیئے ہیں۔ اردو ترجمہ شائع ہو چکا ہے لیکن شاید نیٹ پر نہ ہو۔
 
بہت شکریہ۔ اگر یہ کتاب سکین کرکے نیٹ پر ڈال دیں تو میں اس کو یونی کوڈ میں تبدیل کرانے کی مکمل کوشش کروں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فاروق صاحب، مشکل یہ ہے کہ جہاں سکینر ہے وہاں یہ کام نہیں کر سکتا اور جہاں کام کر سکتا ہوں وہاں (یعنی گھر میں) سکینر نہیں ہے۔

بہرحال میں دیکھتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کر سکتا ہوں۔
 
Top