گفتگو ہی گفتگو میں کوفی عنان کا ذکر آیا تو مجھے ایک بات یاد آئی ۔
یہاںکوئٹہ میں ایک اخبار جس کا نام زمانہ ہے بڑے پرانے زمانے کا اخبار ہے یعنی 63 سال پرانا اخبار ہے ۔ روزنامہ ’’جنگ ‘‘کے بعد سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے تمام سرکاری دفاتر میں مفت جاتا ہے اس لیے
ایک دن اس اخبار میں غلطی سے اس وقت کے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کوفی عنان کو کمپیوٹر آپریٹر نے صوفی منان لکھ دیا ۔ پروف ریڈر نے بھی غلطی نہیںپکڑی ۔ اگلے دن اخبار میں اسی طرح چھپ گیا ۔
ایک اور بھی بہت بڑی غلطی کی تھی جب بے نظیر زندہ اور وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں اس کا ذکر یہاں مناسب نہیں۔